لیہ، محمد ارشد مجلس وحدت مسلمین راجن شاہ موڑ یونٹ کے صدر منتخب، علامہ ساجد اسدی نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں علامہ ساجد رضا اسدی، سردار صفدر حسین خان، جمیل حسین گشکوری، ساجد حسین گشکوری نے راجن شاہ موڑ یونٹ کی تنظیم نو میں شرکت کی، اس موقع پر علی عمران، بخت علی اور دیگر موجود تھے، اجلاس کے اختتام پر کثرت رائے سے محمد ارشد کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں یونٹ سازی کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، لیہ کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، تحصیل لیہ، تحصیل چوبارہ میں یونٹ سازی جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں علامہ ساجد رضا اسدی، سردار صفدر حسین خان، جمیل حسین گشکوری، ساجد حسین گشکوری نے راجن شاہ موڑ یونٹ کی تنظیم نو میں شرکت کی۔ اس موقع پر علی عمران، بخت علی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر کثرت رائے سے محمد ارشد کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا، ارشد سواگ کو نائب صدر، عمران عباس سیکرٹری جنرل، محمد آصف کو سیکرٹری میڈیا نامزد کردیا گیا، نومنتخب و نامزد اراکین سے صوبائی رہنما علامہ ساجد رضا اسدی نے حلف لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی پنجاب کے حسین گشکوری علامہ ساجد
پڑھیں:
ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، محمد اسماعیل راہو
تصویر بشکریہ، اسماعیل راہو، فیس بکسندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے نئے صوبوں کے مطالبے کو سندھ کی وحدت پر حملہ قرار دیا ہے۔
صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں نئے صوبوں کے مطالبے کو ناقابل عمل کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے بیانات غیر سنجیدہ، اشتعال انگیز اور صوبے کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہیں۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم نے نہ صرف صوبوں بلکہ وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے، مصطفیٰ کمال ذمے دارانہ گفتگو کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی نفرت، تقسیم اور تصادم کی سیاست، سیاسی جماعت کو مزید محدود کردے گی۔