(پاکستان بمقابلہ بھارت ) ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن ٹکراؤآج
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے میزبان ملائیشیا کو دو ایک سے شکست دی
کھلاڑیوں نے بہترین فارمنس دے کرفیورٹ انڈین ٹیم کو شکست دینے کا عزم کرلیا
پاکستان بمقابلہ بھارت ، ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن ٹکراؤآج ہوگا ، نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے میزبان ملائیشیا کو دو ایک سے شکست دی،اب کھلاڑیوں نے بہترین فارمنس دے کرفیورٹ انڈین ٹیم کو شکست دینے کا عزم کرلیا ہے ،۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا،(آج) جمعرات کو بھارت سے مقابلہ ہوگا،سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے میزبان ملائیشیا کو دو ایک سے شکست دی،پاکستان کی کامیابی کا سکور دس گیارہ، گیارہ نو، گیارہ نو رہا،فائنل (آج)جمعرات کو ہوگا جس میں پاکستان کا سامنا چیمپئن شپ کی فیورٹ انڈین ٹیم سے ہوگا،نور زمان اورناصر اقبال نے فائنل میں بھی بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ملکی پرچم بلند کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔