قومی اسکواش چمپئن شپ، سیڈڈ کھلاڑیوں کی شاندار فتح
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)رانیہ قاضی، سعدیہ گل،نمبرہ بتول،دعا نزاکت،زہرہ عبداللہ، سارہ علی،دامیہ خان اور کومل خان نے پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ ایم بن عاطف،سمیر خان،عمرافضل خان،دانش سکندر،شاہنواز بٹ، عبدلہادی گل،عامر عدنان اورحزیفہ شاہد اور بوائز انڈر15کے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر سندھ اسکواش ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں پری کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق چیمپئن شپ کے دوسرے روز ویمنز کے پری کوارٹر فائنل میچوں میں کے پی کی رانیہ قاضی نے پنجاب کی فجر نور کو 3-0سے،ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل نے کے پی کی ام کلثوم کو3-1سے،سندھ کی نمبرہ بتول نے کے پی کی حفصہ نور کو 3-0سے،سندھ کی دعا نزاکت نے سندھ کی زنیرہ عمران کو3-0سے،کے پی کی زہرہ عبداللہ نے پنجاب کی فجر حامد کو 3-0سے،سندھ کی سارہ علی نے بلوچستان کی اربش گل کو 3-0سے،سندھ کی دامیہ خان نے سخت مقابلے کے بعد سندھ ہی کی ویسانوی کو 3-2سے اور واپڈا کی کومل خا ن نے سندھ کی ایمن فاطمہ کو 3-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔بوائز انڈر15میں پنجاب کے ایم بن عاطف نے آرمی کے ہرمس علی راجا کو 3-1سے،کے پی کے دانش سکندر نے پنجاب کے توصیف وسیم کو 3-0سے،سندھ کے حزیفہ شاہد نیکے پی کے مامون خان کو 3-0سے اور پنجاب کے شاہنواز بٹ نے کے پی کے فیضان انور کو 3-0سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ان کے ساتھ ساتھ پنجاب کے سمیر خان،عمر افضل،عامر عدنان اور کے پی کے عبدالہادی بھی ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے۔بوائز انڈر 13میں سندھ کے راحیل وکٹر،فضل رحمان،پی اے ایف کے احمد صفوان،پنجاب کے رحمان شوریم،اور کے پی کے ارمان علی،مصطفی احمد،زوہیب خان اور فہد خان بھی اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،بوائز انڈر9میں کوارٹر فائنل لائن اپ میں جگہ حاصل کرنے والوں میں سندھ کے ایم بن نسیم،رحیم رضا،نذیرملک،فیض خان،عبدالرافع،بلاول، عدنان خان اور کے پی کے ایم طلحہ شامل ہیں،تمام کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوارٹر فائنل کو 3 0سے سندھ چیمپئن شپ پنجاب کے کے پی کی کے پی کے میں جگہ سندھ کی
پڑھیں:
نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار
لاہور:نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔
ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے سکندر کو ورغلا کر مانگا روڈ پر واقع کوارٹر میں لے جا کر بد فعلی کی ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔