کئی شہروں میں مون سون بارشیں، پنجاب میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
پنجاب کے شہر چونیاں میں چھت گرنے سے 2 بچیوں کی اموات ہوئیں، بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔
ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے اکثر علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز بارش ہوئی، سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز کی طوفانی بارش سے جامع مسجد کی چھت گر گئی، کچھ گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر دو سال بعد ہی بارش میں ٹپکنے لگی۔
علاوہ ازیں سندھ میں آج سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں 29 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع، شام 5 بجے تک 9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
فائل فوٹوقومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے باعث آج شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن نمبر اے پی بی او این کا حامل ایئر بس طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کا واقعہ 17 جنوری 2025 کو پیش آیا،
دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔
اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔