پختونخوا میں طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبے کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر بالا اور دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ہری پور، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور کوہاٹ کے اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع جیسے ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان موجود ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ ممکنہ اثرات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مردان، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات اور شانگلہ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث سڑکوں کی بندش بھی متوقع ہے۔ گزشتہ روز کی صورتحال کے مطابق سیدو شریف سوات میں 24 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 15 ملی میٹر، کاکول میں 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 9 ملی میٹر، کالم میں 5 ملی میٹر اور تیمرگرہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کے مطابق ملی میٹر کی گئی
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔