27ویں ترمیم رول آف لاء کیلئے ضروری، پاکستان کو مضبوط بنائیگی: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ آئین ایک زندہ دستاویز ہے۔ موجودہ ترمیم رول آف لاء کیلئے ضروری ہے۔ یہ عدلیہ اور فوج کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔ اپوزیشن کی تحریک نہیں چلے گی۔ اپوزیشن کو بارز کے الیکشن میں بری طرح مار پڑی ہے۔ یہ پٹرول پر جاتے جاتے سبسڈی دے کر عوام کا معاشی قتل کر کے گئے تھے۔ معرکہ حق میں ہم نے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ سے کم ہو کر 3 سے 6 فیصد پر آئی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مقامی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ حکومت نوجوانوں کو ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔