پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں بونداپانی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر واساا لرٹ ہے۔ پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ کوہ سلیمان رینج سمیت وسطی اور مشرقی بلوچستان میں بھی بارش ہوئی ہے۔ بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ 29 جون تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موسم خوشگوار ہوگیا میں بھی

پڑھیں:

پشاور :5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

پشاور:خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں میں اضافے کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر، متنی، حسن خیل، وارسک، ریگی، ارمڑ اور قبائلی ضلع خیبر سے متصل چیک پوسٹوں پر اسنائپر تعینات کر دیے گئے۔اگلے مرحلے میں تھرمل ٹیکنالوجی پشاور پولیس کو حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تقریباً پانچ سال بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دوبارہ سے خصوصی اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر قابو اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ پولیس و آرمی اہلکار مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر نگرانی انجام دینے لگے۔پولیس حکام کے مطابق قبائلی علاقوں اور خاص طور پر خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آئے روز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں کے بعد پشاور میں پولیس اور سہکیورٹی فورسز نے شہر کے داخلہ و خارجی راستوں سمیت بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر خصوصی اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے اسکولوں میں 23دسمبر سے 11جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
  • پشاور میں 5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
  • پشاور :5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان: مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
  • پولیس نے مختلف علاقوں سے 30ملزمان کو دھر لیا
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار