بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلے کے جھٹکوں کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درودشریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے اور صبح و رات کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں قدرے سرد رہے گا، جبکہ ہفتہ کو صبح اور رات کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: اشتہارات کی بارش، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور ہلکی دھند سے حدِ نگاہ متاثر رہ سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ کالام، دیر، چترال اور زیارت میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان: صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ اور زیارت میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر: دونوں خطوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
گزشتہ 24 گھنٹے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی اسموگ دیکھی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:
لیہہ منفی 6، اسکردو منفی 4، بابوسر اور استور منفی 3، گوپس، کالام اور زیارت منفی 2، جبکہ چترال، دیر، گلگت اور کوئٹہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش بلوچستان محکمہ موسمیات موسم خشک