2025-06-26@11:01:25 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«موسم خوشگوار ہوگیا»:

    پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں بونداپانی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر واساا لرٹ ہے۔ پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ کوہ سلیمان رینج سمیت وسطی اور مشرقی بلوچستان میں بھی...
    شہر قائد کی حدود میں پری مون سون سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہوا جس کے باعث شام سے ہی بادل چھانے لگے تھے۔ بادل چھانے کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، پھوار ہوئی تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے شہر میں بارشوں کی پیش گوئی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں  کے  ساتھ بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں موسم کو بھی   خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش سےشدید تپش والی  گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی س کے باعث موسم خوشگوار یو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جبکہ  مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
    اسلام آباد میں کالے بادلوں کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا، تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔  ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر پانی جمع ہونے لگا، آبپارہ میں پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم پولیس شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف رہی ادھر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ عملہ ہیوی...
    دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ڈھلتے ہی ملک بھر کے مختلف شہروں میں آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کے بعد بارش ہوئی ، گرمی سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش ہونے سے مختلف شاہرائوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جھلستی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ Post Views: 2
    راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد، لاہور و دیگر علاقوں سے ژالہ باری ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی تھی۔ جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ آزاد کشمیر، گلگت اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح...
     گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملہ، پولیس کی فوری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شاہد رند نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کو گھیر لیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس سے مقابلہ میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
    فوٹو؛ فائل پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔حافظ آباد سمیت، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیالاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ادھر اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس حوالے سے این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ12مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . جمعرات کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میںبارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں.(جاری ہے) ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرے گی ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی...
    —فائل فوٹو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لاہور میں تیز آندھی اور بارشلاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقوں جن میں ڈیوس روڑ، نسبت روڑ، ریلوے اسٹیشن، مال روڑ، گلبرگ، گڑھی شاہو، کشمیر روڑ، اقبال ٹاؤن جوہر ٹاؤن، کینال روڈ اور پانی والا تالاب  میں بارش شروع ہوگئی۔
    لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم کے ساتھ ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہواؤں کے بادلوں کے لاہور اور پنجاب داخل ہونے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس دوران ژالہ باری ہونے سے موسم کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورا پنجاب گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا اور موسم خشک ہونے کے سبب گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہوئی۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کا سلسلہ جونہی لاہور...
    لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں صبح سویرے رم جھم سے گرمی کی شدت ٹوٹ گئی۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ، مال روڈ، گڑھی شاھو، گوالمنڈی، لکشمی چوک، ماڈل ٹاون، سمن آباد، گلبرگ اور ٹاؤن شپ میں صبح سویرے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: جمعرات اور جمعہ کے روز کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ لاہور کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قصور اور اردگرد کے علاقوں میں بھی بارش بادل خوب برسے اور لوگوں گرمی کی لہر ٹوٹ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں اور کرک میں بارشیں ہوئیں اور دوسرے علاقوں پر بادل چھائے رہے۔ محمکہ موسمیات...
    پنجاب کے مختلف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔ مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔لاہور کے ساتھ  وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی  بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے باعث گرمی میں کمی سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا۔
    بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سحری کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں بارش آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بارش کے پیش نظر  آیم ڈی واسا نے نکاسی اب کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔آج صبح سے ہی کراچی کا موسم ابر آلود تھا۔ ذرائع کے مطابق ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔
    گوادر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیاہے،پہلی پرواز ائیرپورٹ پرلینڈ کر گئی،پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا،نیو گوارڈر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈنگ کرنے والے طیارے کو واٹر باوزر سے روایتی واٹر سیلوٹ دیاگیا،پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے-503 پیر کو گواردر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ گوادر ایئرپورٹ پر اب ایئربس اور بوئنگ طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی افتتاحی پرواز...
۱