لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں جن میں ڈیوس روڑ، نسبت روڑ، ریلوے اسٹیشن، مال روڑ، گلبرگ، گڑھی شاہو، کشمیر روڑ، اقبال ٹاؤن جوہر ٹاؤن، کینال روڈ اور پانی والا تالاب میں بارش شروع ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مختلف علاقوں
پڑھیں:
پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔