پاک ، بھارت کشیدگی،کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیئے گئے تھے۔
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بندکیے گئے جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند کیا گیا۔
تاہم ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔آپریشنل اقدامات کے باعث کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔
البتہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا اور ائیراسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور میں تعلیمی ادارے بند
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فلائٹ ا پریشن
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی:متعدد فضائی روٹس دوبارہ بند، کمرشل پروازیں متاثر
سٹی42: لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث متعدد فضائی روٹس عارضی طور پر کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) میں 7 فضائی روٹس بند کیے گئے ہیں جن پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔ ان فضائی راستوں کی بندش کا اطلاق آج دوپہر 12 بجے تک برقرار رہے گا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
نوٹم (NOTAM) کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
متعلقہ ادارے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے اپنی پروازوں سے متعلق ائیرلائنز سے پیشگی معلومات حاصل کریں۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی