لاہور:

پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملتان سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ متاثرہ پرواز کو 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں لینڈ کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود 8 گھنٹے کے لیے بند، فلائٹ آپریشن جاری رہے گا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جو دوپہر 12 بجے تک معطل رہیں گے۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔

حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی سے اب تک 18 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا