لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں میں تقریباً 550 شیڈول پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق فضائی حملوں کے بعد سے پاکستان میں 16 فیصد اور انڈیا میں 3 فیصد کمرشل پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ٹریکر کے مطابق پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ انڈیا میں 417 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ گئی ہیں

پڑھیں:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے نیویارک میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پچھلے چند برسوں کے مقابلے میں اپنے عروج پر ہے۔ انتونیو گوتریس نے  بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ شروع کرنے سے خبردار کیا  اور واضح کیا ہےکسی بھی ایسے فوجی تصادم سے گریز کیا جائے جو قابو سے باہر ہوسکتا ہو۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ  دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے کاموں میں بشمول امن دستوں میں قابل ذکر کردار ادا کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئی خوف ناک دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور جو اس واقعے کے ذمہ دار ہیں انہیں معتبر اور قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ انتونیو گوتریس نے بھارت کو خبردار کیا کہ اس نازک موقع پر کسی بھی ایسے فوجی تصادم سے گریز کیا جائے جو قابو سے باہر ہوسکتا ہو، یہ وہ وقت ہےکہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور  ایک قدم پیچھے ہٹا جائے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے لیے ان کا یہ پیغام ہے کہ یاد رکھیں فوجی حل کوئی حل نہیں، وہ امن کے قیام کے لیے اپنا دفتر دونوں ملکوں کی حکومتوں کو پیش کرتے ہیں، وہ ایسے ہر اقدام میں تعاون کے لیے تیار ہیں جو کشیدگی میں کمی لائے، سفارت کاری کی ترویج کرے اور ایک بار پھر امن کا عزم کرنے کی حوصلہ افزائی کرے۔

میکسیکو میں ڈرگ کارٹیل کے ٹریننگ کیمپ سے تعلق  پر میئر گرفتار، لیکن یہاں لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا؟ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند
  • پاک بھارت کشیدگی، اب تک 550 پروازیں منسوخ ہوئیں، اعداد و شمار سامنے آگئے
  • برطانیہ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش
  • انڈیا اور پاکستان کشیدگی ایشیائی ایئرلائنز کا یورپ کی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان
  • پاکستان پر انڈین حملے کے بعد دونوں ملکوں کی سٹاک مارکیٹس میں مندی
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ،نوٹم جاری
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 12 واں روز:بھارت کو 250کروڑ کا نقصان،1250پروازیں متاثر
  • پاکستانی فضائی حدود بندش کا 12 واں روز: بھارتی ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان