راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی  تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔

آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سلمان اکرم کی پارٹی عہدوں اور وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر وضاحت

سلمان اکرم راجا : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے  پنجاب میں پارٹی عہدوں اور خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دے دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  مجھے کہا گیا جیل میں داخلے سے قبل ہی پنجاب میں احمد چٹھہ کو ہٹانے کا بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا، عالیہ حمزہ نے احمد چٹھہ کو عہدے سے ہٹایا۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ میری موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی تبدیلی کا نہیں کہا، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو مکمل بااختیار بنانے کا کہا، کسی نے خیبر پختونخوا میں ایڈوائزری کونسل کی تجویز پیش نہیں کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت میں اڈیالہ میں ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا، علی ظفر کو مسیج کیا اڈیالہ حکام کا اعتراض دور کرنے کیلئے اس ہفتے میں ہی نام بھیج دیتا ہوں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے علی ظفر نے دوسری لسٹ جاری کر دی، اڈیالہ جیل حکام کے پاس ملاقات نہ کروانے کا کوئی جواز نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، امن و امان کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کیلیے بند
  • ایک اور زبردست سہولت، نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف
  • پنجاب: جیلوں میں قیدیوں سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف
  • سلمان اکرم کی پارٹی عہدوں اور وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر وضاحت
  • نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں جدید فیچرز متعارف کرا دیے
  • ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی
  • پنجاب میں معدنیات و کان کنی کیلیے نیا قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
  • یوسف تاریگامی کا بھارتی جیلوں سے کشمیری قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ