پنجاب: جیلوں میں قیدیوں سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف کرا دی گئی۔
محکمۂ جیل خانہ جات پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آن لائن ملاقات کے لیے جیلوں میں خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔ محکمۂ جیل خانہ جات پنجاب نے آگاہی بینرز لگانے کی ہدایت کر دی۔
محکمۂ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے قیدیوں کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی سہولت حاصل ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
"فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت" اسرائیلی کنیسٹ کے ایجنڈے میں شامل
غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد اب غاصب صیہونی رژیم کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے بل کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف انتہاء پسند اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر (Itamar Ben-Gvir) کی واضح دھمکیوں کے بعد، اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون کو آئندہ ہفتے حتمی ووٹنگ کے لئے پیش کر دے گی۔ اس حوالے سے غاصب صیہونی رژیم کے حکمراں اتحاد کے سربراہ اوفیر کاٹز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کمیٹی کی سربراہ، تزفیکا فوگل، اتحاد کے سربراہ اوفیر کاٹز اور کنیسٹ کے قانونی مشیر ساگت ایوک کے درمیان ملاقات کے بعد، اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ "دہشتگردوں کو سزائے موت دینے" سے متعلق مذکورہ بل کو بحث کے لئے آئندہ ہفتے کنیسٹ میں پیش کر دیا جائے گا جبکہ اسی سیشن کے اختتام پر حتمی ووٹنک بھی کروائی جائے گی۔ اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ حکمراں اتحاد اس قانون کو جلد از جلد منظور کروانے کے لئے "مضبوط عزم" رکھتا ہے۔
صیہونی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیان جاری ہونے کے فوراً بعد ہی اتمار بن گویر نے بھی ووٹنگ کے وقت کا تعین کرنے پر چیئرمین حکمران اتحاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس قانون کو آگے بڑھانے کے لئے سکیورٹی کمیٹی اور اس کی چیئرمین، اوٹزمہ یہودیت پارٹی کی نمائندہ تزفیکا فوگل کی کوششوں کا شکر گزار ہوں۔ قبل ازیں بن گویر نے اپنے پارٹی اجلاس میں گفتگو کے دوران دھمکی دی تھی کہ اگر فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا بل 3 ہفتوں کے اندر اندر کنیسٹ فلور پر نہ لایا گیا میں اور میری پارٹی، حکمراں اتحاد کے کسی بل پر ووٹ نہ دیں گے۔ اتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے معاہدے کے مطابق، کنیسٹ کی اس مدت کے دوران ہی، فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کا قانون پاس ہونا ضروری ہے۔ اتمار بن گویر نے دعوی کیا کہ غزہ سے تمام زندہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد، اب اس بل کی منظوری میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں رہی اور اس قانون کو جلد از جلد منظور کر لیا جانا چاہیئے تاکہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جا سکیں۔