سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اپنے قائد عمران خان سے ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے، اور اس راستے میں رکاوٹ ڈالنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
محمد عارف نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا توہین عدالت ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور وزیراعلیٰ کو فوری ملاقات کی اجازت دلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے کوئی قیامت نہیں آئے گی، تاہم ملاقات نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا کے کئی اہم معاملات رکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جلد از جلد عمران خان سے مشاورت کرائی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالتی حکم عدولی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ چوہدری نذیر گرفتار عدالتی حکم عدولی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ چوہدری نذیر گرفتار پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق متنازعہ ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات سہیل ا فریدی کی
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ: اہم فیصلوں کے لیے چھوٹی کابینہ تشکیل دیں
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔
گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔