ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اِن ہاؤس کمیٹی نے گزشتہ روز چار گھنٹے مختلف امور پر غور کیا، اور اس کے لیے قوانین بنیں گے۔
ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات خوش آئند ہیں، لیکن ہمارے خدشات بھی موجود ہیں، خیبر پختونخوا حکومت اور یہاں کے عوام اسٹیک ہولڈر ہیں، مذاکرات ہوں یا کوئی فیصلہ ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کو اپنا مفاد دیکھنا چاہیے، ممالک سے دوستی اور دشمنی مفادات کے تابع ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا خیبر پختونخوا نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا
خیبر پختونخوا میں شبلی فراز کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ عرفان سلیم کورنگ امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجہ آزمائی کرینگے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔