2025-12-15@06:09:34 GMT
تلاش کی گنتی: 8574
«کارروائیاں شروع»:
سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان کردیا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پولیس نے دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد باپ بیٹا تھے، جن میں سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فائرنگ یہودی برادری کی ایک تقریب کے دوران کی گئی۔ ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سالہ نوید اکرم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ساجد اکرم گزشتہ 10 برس سے اسلحہ لائسنس کا حامل تھا اور ایک گن کلب کا باقاعدہ رکن بھی تھا۔ اس...
خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون آمادہ ہو گئی؟
’تقریباً رات 2 بجے کے قریب پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کی اور ایسے افراد کو گرفتار کرنا شروع کیا جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا۔ یہ کارروائی کئی گھنٹے جاری رہی، اس دوران درجنوں افراد گرفتار ہوئے۔‘ یہ کہنا تھا پشاور کے ڈبگری کے رہائشی سہیل خان کا۔ سہیل خان پشاور میں چپل بنانے والی دکان میں کاریگر ہیں۔ ان کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات ان کے کئی افغان پڑوسیوں کو گرفتار کیا، جبکہ بعض چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ سہیل خان نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے اُن گھروں پر چھاپے مارے جن میں افغان باشندے رہائش پذیر تھے۔ سہیل کے ساتھ دکان میں کام کرنے...
سہولت بازار اتھارٹی کیلئے سوئٹرز لینڈ کے مستند ادارے کی طرف سے سرٹیفکیٹس، سستی، معیاری اشیا عوام کا حق: مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز کا پنجاب، شاندار اور بے مثال-مریم نواز شریف کی ٹیم پنجاب نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اورآئی ایس او 27001سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او901 اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کے مجموعی طور پر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں...
لاہور (نیٹ نیوز) میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے۔ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(نمائندہ جسارت ) خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فنتہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہاگیا کہ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی امیدوار کی کامیابی دراصل گڑھی یاسین اور شکارپور کے عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تیر کی فتح جمہوریت کی فتح ہے اور مرحوم آغا سراج درانی کے صاحبزادے کی کامیابی عوام کے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آغا شہباز علی درانی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی یا موت جیسے نعرے آئین اور قانون کے منافی ہیں اور ریاست کو بلیک میل کرنے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوہاٹ جلسے میں کی گئی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سن کر یوں محسوس ہوا جیسے کوئی شخص خواب کی دنیا میں حقائق سے دور کھڑے ہو کر خطاب کر رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسترد کر دیا گیا، عوام کو...
دنیا کے بیشتر ممالک میں جمہوری نظام کے تحت عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، تاہم بھارت میں ہونے والے ایک حالیہ الیکشن نے سب کو حیران کر دیا جہاں ایک مردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا۔ یہ دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پنچایت کے انتخابات کے دوران پیش آیا۔ انتخابی نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ پولنگ سے پانچ روز قبل انتقال کر جانے والا امیدوار مرلی سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امیدوار مرلی پولنگ سے چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔ مرلی کی وفات کے باوجود...
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسوں اور دھرنوں کی سیاست ترک کر کے دوسرے صوبوں سے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برس سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس کے باوجود صوبے میں عوامی مسائل حل نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں اور انتشار کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے دیا تھا، جبکہ کوہاٹ کا جلسہ بھی بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت عوامی خدمت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ: بھارت میں ہونے والے ایک حالیہ الیکشن نے سب کو حیران کر دیا جہاں ایک مردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں پنچایت کے انتخابات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ انتخابی نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ پولنگ سے پانچ روز قبل انتقال کر جانے والا امیدوار مرلی سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امیدوار مرلی پولنگ سے چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔ مرلی کی وفات کے باوجود اس کا نام بیلٹ پیپر سے خارج نہیں کیا جا سکا اور مقررہ شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل جاری رہا۔ پولنگ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے بلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، یہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے، مجھے بلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے جواب دیا کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، میں کیسے مذمت کروں؟اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ نواز شریف کے بیان کی مذمت...
پیرس (ویب ڈیسک): پیرس میں جدید فضائی ٹرانسپورٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے میں پہلی بار شہریوں کیلئے کیبل کار C1 کا افتتاح کیا گیا۔ اس جدید منصوبے کا مقصد سفر کے اوقات میں کمی لانا اور مختلف علاقوں کو میٹرو نیٹ ورک سے بہتر طور پر منسلک کرنا ہے۔ گریٹر پیرس کے علاقے میں قائم کی جانے والی یہ کیبل کار سروس مسافروں کو سفر کا ایک نیا اور منفرد تجربہ فراہم کرے گی، جہاں دورانِ سفر شہری خوبصورت اور دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کیبل کار 4.5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کرتیائی کو ویلنیو سینٹ جورج سے جوڑتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 105 کیبنز...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک...
کیپٹن(ر)صفدر لاہور:(نیوزڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جب کسی کے نام کیساتھ خان لگا ہو تو عوام چیک کرلیں اصلی ہے یا چائنہ والا۔ صوبائی دارالحکومت کے لبرٹی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کا انتہائی پسماندہ ضلع ترغر ہے،مشکل حالات میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وہاں گئے جو کہ فاٹا کنٹرولڈ تھا اسے سیٹل علاقے میں لے کر آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا کہ آپ کو مراعت دی جائیں گی، ہم آپ لوگوں کے پاس آئے مگر ہمیں، دس ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، دس ارب روپے کا صرف پل بنا، وزیراعظم سے...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری...
صوبائی کابینہ نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں سخت موسمی حالات کے پیش نظر جنوری میں انتخابات کا انقعاد انتہائی مشکل ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جی بی انتخابات کے لئے مناسب و موزوں وقت مقرر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر خالد خورشید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ نے پی ٹی آئی و خالد خورشید حکومت گرائے جانے کے حوالے سے امجد ایڈووکیٹ کے بیان کو اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کے حوالے سے اعتراف جرم اور اہم گواہی قرار دیا۔ صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان اس حوالے سے واضح جواب دیں۔ صوبائی کابینہ نے ایک بار...
خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک پشاور(نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو مہمند اور بنوں میں کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مہمند میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز...
نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔ نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں نے ان کے اس بیان پر...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضلع مہمند اور ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> عادل سلطان ویب ڈیسک
سٹی 42: خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں ہوئیں جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 6 مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا ۔ ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری شدت سے جاری رہیں گے۔عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے...
پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ خصوصی الاؤنس سے متعلق سمری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ارسال کردی گئی۔ سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کےخلاف فرنٹ لائن پرلڑرہی ہے۔ فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دیں۔ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، اس لیے خصوصی الاؤنس دیا جائے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے کہا کہ سخت حالات کے باوجود پولیس کو کوئی اضافی مالی مراعات نہیں دی جارہی۔ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے۔ خصوصی الاؤنس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ مجوزہ الاؤنس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے ایک مستند عالمی ادارے کی جانب سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے سرٹیفکیٹس عطا کیے گئے ہیں، جس کے بعد یہ ادارہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گیا ہے جو دونوں عالمی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ پنجاب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے پیغام آ چکا ہے، اب آزادی حاصل کریں گے ورنہ موت کو ترجیح دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل آفریدی کوہاٹ جلسہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں، فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں۔ پاکستان سیاستدانوں ، جرنیلوں ، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔ گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں...
جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور میڈیا پرسنز کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔ذرائع نے کہا کہ بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق فوجی احتساب کا وہ عمل جس کے نتیجے میں جنرل فیض کو سزا ہوئی، مکمل طور پر شواہد کی بنیاد پر تھا اور صرف ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) 20 امریکی ریاستوں نے H-1B ویزا پروگرام پر عاید کی گئی نئی ایک لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریباً 100,000 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے Administrative Procedure Act اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس فیس سے تعلیم، صحت، تحقیق اور دیگر اہم خدمات میں کارکنوں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی کیونکہ بہت سی یونیورسٹیاں، اسپتال اور عوامی ادارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زاید مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کا پھیلاؤ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-17 لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اور اس نے مقررہ مدت کے اندر چیئرمین یونین کونسل کے روبرو رجوع بھی کر لیا تھا لہٰذا قانونی طور پر خاتون اس کی بیوی تھی اس لیے اس مدت کے دوران ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ان حقائق سے خاتون نے بھی انکار نہیں کیا اس لیے قانون...
اپنے ایک بیان میں نبیہ ابو ردنیہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت خطے میں منصفانہ امن کے قیام اور اشتعال میں کمی کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے چاہئے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نتین یاہو کی کابینہ نے مغربی کنارے میں نئی مزید 19 کالونیوں کی تعمیر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ جس پر فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان "نبیل ابو ردنیہ" نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی صیہونی کالونی کا قیام، اقوام متحدہ کی قرارداد اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔ نیز ان کالونیوں کی حمایت میں امریکی سفیر کا بیان بھی مسترد اور ناقابل قبول ہے۔ بلکہ اتفاق رائے سے پاس...
کراچی میں اختتام پذیر ہونے والے 35ویں نیشنل گیمزمیں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے میڈل ٹیبل پر واضح سبقت حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ نیشنل گیمز میں 1968 سے ناقابلِ شکست پاکستان آرمی نے200 گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہتے ہوئے مسلسل 31ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستان آرمی نے8 روز تک جاری رہنے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر میڈلز کی ٹرپل سینچری اور گولڈ میڈل کی ڈبل سینچری مکمل کی۔پاکستان آرمی کے 358 میڈلز میں 200 گولڈ 97 سلور اور56 براز میڈل شامل رہے۔ پاکستان آرمی کی روایتی حریف پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 232 میڈلز حاصل کیے جس میں 85 گولڈ، 73 سلور اور 74 برانز...
گڈانی کے قریب پاکستان نیوی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹھا میتھامفیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ یہ...
فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر شوہر پر زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طلاق کے 90 روز کے اندر اندر طلاق منسوخی دائر کرنے کا حق ہوتا ہے، مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے تحت طلاق کے بعد 90 روز کے اندر منسوخی کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے، فریقین نے 22 اپریل 2024ء کو شادی کی، شادی کے بعد پتہ چلا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، جھگڑے کے بعد شوہر نے 14 اکتوبر 2024ء کو بیوی کو طلاق دے دی۔خاتون کا الزام تھا...
—فائل فوٹو کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے کارروائیوں میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کے مطابق کارروائیوں میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔ملزمان سے 67 لاکھ روپے مالیت کی ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔اے ایس او میانوالی نے مختلف کاروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس ضبط کر لیں، قبضے میں لیے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قریب ہے۔اے ایس او فیصل آباد نے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹوں کی کھیپ بھی ضبط...
لاہور کے علاقے سندر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق متاثرہ خواتین کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان میں قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، اور متاثرہ بہنوں کو میڈیکل معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی نےہیوی ٹریفک کے بڑھتے حادثات،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کی بے حسی، ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔دھرنا خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک ، ظالمانہ ای چالان کے خلاف دیا گیا ہے۔ ان خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا مشکل کردیا گیا ہے۔احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کے ایوان میں بھی کراچی کے عوام کی بات کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں ، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری میں دھاندلی ہے،کراچی کی ابادی ساڑھے...
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، محمد نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب ”مرد آہن محمد نواز شریف“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج سینئر صحافیوں کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی کئی دہائیوں خدمت کی ہے، صحافت اور صحافیوں سے...
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور اداکارہ تارا ستاریا نے رواں سال کے اوائل میں اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا، اور اب دونوں نے اپنے رشتے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کافی قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑے نے جولائی 2025 میں اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ویر پہاڑیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات پسند ہے کہ پہلی ملاقات سے ہی انہوں نے اپنے جذبات کو کھلے دل سے قبول کیا اور جہاں بھی گئے، اپنے احساسات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں محسوس کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی...
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے اور وہ مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دبئی میں ایکسپرَیس سے گفتگو میں وائٹ نے بتایا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو منتخب کرنے کا اختیار فرنچائزز کے پاس ہے، لیکن ذاتی طور پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان ممکنہ نمائشی میچ کے حوالے سے وائٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سب کچھ ممکن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے انتہائی مثبت قرار دیا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اور پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو اس منصوبے کے لیے مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینہئر صوبائی وزیر مریم...
مجلس عاملہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ جیسے جے یو آئی کے مضبوط قلعے کو کمزور کرنے کے لیے مختلف دعوے اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں، مگر جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ قلعہ سیف اللہ میں ضلعی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے...
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ کے نے متعدد افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی، جمہوری، اسلامی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے انسداد دہشتگردی کے تحت فورتھ شیڈول کے متعدد افراد کا نام شامل کرنے کو قومی، سیاسی، جمہوری کارکنوں اور غیور عوام کو حقیقی رہنماﺅں کی جدوجہد سے روکنے اور اپنے وطن، اس کے وسائل کے دفاع سے دستبردار کرنے کا ناروا، غیر آئینی و غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پشتونخوا میپ کے صوبائی پریس ریلیز میں حکومت کے اس اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی،...
وادی تیراہ میں سہولیات کا فقدان ،سکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا،وادی تیراہ میں ابتر صورتحال صوبائی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی بدترین مثال ہے۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ نے کہا کہ فتنہ الخوارج عدم استحکام کو فروغ اور منشیات کی سمگلنگ سے پیسہ وصول کرتےہیں، خیبرپختونخوا کی افغانستان کیساتھ 1224 کلومیٹر کی طویل سرحد موجود ہے۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے پاس تقریباََ 717 کلومیٹرکی سرحد موجود ہے جس میں برف پوش اور سنگلاخ پہاڑ بھی ہیں، خیبرپختونخوا کے افغانستان کے ساتھ سرحد میں بلند چوٹیاں اور تنگ گھاٹیاں بھی موجود ہیں،ایف سی نے دراندازی کرنے والوں کیخلاف کیمرے بھی لگائے ہیں۔ آئی جی ایف سی...
معروف دینی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی نے انتہاپسندانہ بیانیے کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔ ان کے بیانات کو شدت پسندی کے بیانیے کے مؤثر رد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان نے ملک و ملت کی عظیم خدمت کی، مفتی تقی عثمانی مفتی تقی عثمانی کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اس لیے اس کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، جو شرعاً ناجائز، غیر قانونی اور حرام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی کوئی شرعی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے اس...
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی ہے۔ 64 ہزار 596 میں سے 40 ہزار 839 آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے بھی آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 آئمہ مساجد کے کوائف کو درست قرار دیدیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی تصدیقی عمل جاری ہے۔ 64 ہزار آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی ہے۔ 64 ہزار 596 میں سے...
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں ایسے حالات میں رکھا جا رہا ہے جو غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کے زمرے میں آسکتے ہیں، انہوں نے پاکستانی حکام سے عالمی اصولوں اور معیارات کی تعمیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ستمبر میں قانونی ٹیم نے پاکستانی حکومت سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم وزیراعظم کے معاون رانا احسان افضل نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ...
فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز نے انسدادِ اسمگلنگ کے لیے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ اور چائے برآمد کرلی۔ انسداد اسمگلنگ کی اس بڑی کارروائی میں 10ٹرک ضبط کر کے کسٹمز وئیر ہاؤس منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس کامیاب آپریشن میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے3ہفتوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے ، جس میں 70سے زائد لگژری گاڑیاں، سگریٹس، چائے، کپڑا، چھالیہ اور منشیات شامل ہیں۔ وفاقی حکومت اورعسکری قیادت کی ہدایت پر اسمگلنگ کے ناسور کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ...
امریکی فورسز نے نومبر میں ایک کارگو جہاز پر کارروائی کی جو چین سے ایران جا رہا تھا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے جارحانہ بحری حربوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جہاز کو سری لنکا سے کئی سو میل دور بورڈ کیا۔ یہ کئی سال بعد پہلی مرتبہ تھا کہ امریکا نے چین سے ایران جانے والے کارگو پر اس طرح کارروائی کی۔ #BREAKING: The Wall Street Journal reports that U.S. forces intercepted a ship in the Indian Ocean last month, confiscated Chinese military equipment reportedly headed to Iran, and then permitted the vessel to continue sailing. pic.twitter.com/JPqbsy51qw — Intel Net (@TheIntelNet) December 13, 2025...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کے ٹرائل، سزا اور دیگر کارروائیوں پر بات کرنا فوجی ادارے کا داخلی معاملہ ہے، جس پر پارٹی کا کوئی مؤقف نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب فیض حمید کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت بھی پارٹی سے ردِعمل مانگا گیا، مگر یہ واضح کیا گیا کہ فوج کے اپنے احتسابی نظام موجود ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ کانفرنس کی حمایت و تائید کی اور عوام الناس کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے علماء و مشائخ نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی اور معتدل ریاست بنائیں گے۔ علماء و مشائخ نظری و عملی فرقہ واریت‘ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-10 بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 ء میں چین کے زوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-6 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگن شدہ سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ رات گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کسٹم بلوچستان نے ایف سی کی مدد سے کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کو 10 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم ویئر ہاوس منتقل کیا گیا۔ بر آمد سامان کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔حکام کے مطابق پچھلے تین ہفتوں کے دوران کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی نارتھ بلوچستان نے اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ ان میں 70 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-2 گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سیما ضیا کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ دوران سماعت امیگریشن حکام نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا نام کسی بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جب کسی اسٹاپ لسٹ میں نام نہیں ہے تو آپ کس بنیاد پر عدالت آئے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے آن لائن چیک کیا تھا، جہاں درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل میں ظاہر ہورہا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اشک آباد (خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلیے دبائو ڈالے۔ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلیے تعاون پر ممنون ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادیستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر ریاستی قوانین کے خاتمے کیلیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کا مقصد امریکی ریاستوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ضابطہ سازی کی صلاحیت کو محدود کرنا اور موجودہ ریاستی قوانین کے نفاذ کو روکنا ہے۔ اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی کے میدان میں امریکا یا چین میں سے کوئی ایک ہی فاتح ہوگا، 50 مختلف ریاستوں سے منظوری لینے کی کوشش کو بھول جائیں، اے آئی کیلیے مرکزی اتھارٹی سے منظوری کا نظام چاہتے ہیں، اے آئی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251213-08-3 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زاید مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
LUXEMBOURG: امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی کمائی آج بھی مردوں سے زیادہ نہیں ہے حالانکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا میں خواتین کا نوکری کرنے کا رجحان عام ہوگیا ہے اور خواتین کئی بڑی کمپنیوں کی سربراہی کر رہی ہیں کئی ایسے شعبوں میں بھی کام کر رہی ہیں جو روایتی طور پر خواتین کے لیے ناسازگار سمجھے جاتے ہیں۔ خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور کوئی ایسا شعبہ نہیں ہوگا جہاں خواتین موجود نہ ہوں لیکن خواتین کی کام کرنے کی شرح میں اضافے کے باوجود ان کی کمائی کی شرح میں کمی کی بدستور شکایت کی جاتی ہے اور یہ مسئلہ...
لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 2 الگ مگر اہم واقعات نے دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا کردی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تو دوسری جانب قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شخص کے نام پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک چالان جمع ہو کر کل جرمانہ 23 لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔ رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنا مہنگا پڑ گیا لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے 5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کر لیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ...
کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مطالبے کا انتظار کیے بغیر خود ہی انہیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ دینا چاہیے، دونوں خطوں کے مالی حقوق کو آئینی اور منظم طریقے سے طے کرنا ناگزیر ہے، تاکہ ہر سال ان کی ضرورت کے مطابق مخصوص بجٹ فراہم کیا جا سکے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ ہمیشہ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی کے اندرونی اختلافات نے ماضی میں کئی نشستوں پر نقصان پہنچایا، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے، یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ واضح نہیں کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے، جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج، اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ کے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا...
اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں. حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔سرکردہ افغان علما کی جانب سے منظور کردہ اس قرارداد میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ”اسلامی امارت کو ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے“۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ...
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ 2 روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔ ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔ اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ...
چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار...
کراچی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے،...
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔ کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
---فائل فوٹو جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت خواتین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغان میڈیا ’’آماج نیوز‘‘ کے مطابق 56 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو منظم امتیازی سلوک، بے توقیری اور بنیادی حقوق کی شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جبکہ لڑکیوں کی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پر چار سال سے مکمل پابندی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جیورگیٹا گیگنن نے کہا کہ طالبان حکومت خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی کے تمام...
بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ 5 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کھنہ کی جانب سے نبھایا گیا کردار ’رحمان ڈکیت‘ خاص طور پر وائرل ہو رہا ہے۔ You made it viral! So now it’s here, Sher-E-Baloch's absolute 'Bang-er'! ???? Book your tickets. ???? – https://t.co/cXj3M5DFbc#Dhurandhar Blazing In Cinemas Now!@RanveerOfficial #AkshayeKhanna @duttsanjay @ActorMadhavan @rampalarjun #SaraArjun @bolbedibol @AdityaDharFilms… pic.twitter.com/TFzUJeLYBi — Jio Studios (@jiostudios) December 7, 2025 کردار کی انٹری، رقص اور پس منظر میں چلنے والا گانا انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر متعدد ریلز کی صورت میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کے ہیرو رنویر سنگھ...
جدہ گورنری میں 9 دسمبر کو 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ہونے والی بارشوں میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔ سعودی اخبار’ سعودی گزٹ‘ نے قومی مرکزِ موسمیات (NCM) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے قبل شہر میں سب سے زیادہ بارش 24 نومبر 2022 کو ہوئی تھی، جب صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کے دوران جدہ کے جنوبی حصے میں 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2022 کی بارش نے 2009 میں ہونے والی 90 ملی میٹر اور 2011 میں ریکارڈ 111 ملی میٹر بارش کا بھی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ حالیہ...
بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ جب گاڑی سے اُتر کر ہاتھ ہلانے کے بعد اچانک روایتی رقص شروع کرتے ہیں تو ناظرین حیران رہ گئے۔ کسی اسکرپٹ یا پلان کے بغیر شوٹ ہونے والا یہ لمحہ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ ہر پلیٹ فارم پر صرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکشے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی، ان کے والد اور لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ منظر عام پر آگئی۔ یہ ویڈیو 1989 کے ایک چیریٹی کنسرٹ کی ہے، جہاں ونود کھنہ،...
کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے...
کراچی: شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-17 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند...
راولپنڈی کے تقریباً جنوب اور چکوال شہر سے کم و بیش چالیس کلومیٹر شمال مغرب میں اس علاقے کا واحد دریا،دریائے سواں بہتا ہے۔ یہ دریا مری کے قریب سے ہوتا ہوا ، ضلع راولپنڈی کو عبور کر کے ضلع چکوال میں بہتا ہوا ضلع تلہ گنگ میں داخل ہو جاتا ہے اور پھر ضلع اٹک کے قصبے تراپ کے قریب سے ہوتا ہوا عظیم دریائے سندھ میں مدغم ہو کر اپنی ہستی مٹا دیتا ہے۔ دریائے سواں دراصل دریائے سندھ کے معاون دریاؤں میں سے ایک دریا ہے۔یہ دریا،دریائے جہلم اور دریائے سندھ کے درمیان پھیلے وسیع و عریض علاقے کا واحد دریا ہے۔ اسی علاقے میں ٹیکسلا کی عظیم اور قدیم بستی ابھی تک آباد ہے۔ دریائے سندھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)انڈونیشین قونصلیٹ کے اکنامک قونصل ڈاکٹر سفیان احمد نے انڈونیشیا اور پاکستان کی لیڈرشپ کے درمیان حال ہی میںدستخط کیے گئے مشترکہ اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیش رفت دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے کیونکہ اب دونوں ملک اپنے موجودہ تجارتی انتظامات کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے سیپا میں تبدیل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔فی الحال دونوں ممالک ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کے تحت کام کر رہے ہیں جو تقریباً 300 ٹیرف لائنز پر مشتمل ہے تاہم سیپا اس دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسیع کرے گا۔سیپا کے تحت شامل اشیاء کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) روشنیوں کے شہر کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا ۔ کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے باکسرز نے زبردست اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کا پرچم بلند کردیا۔باکسنگ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے جس عزم و ہمت کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، وہ حقیقتاً قابلِ تعریف ہے۔ سخت مقابلوں کے باوجود کے خیبر پختونخوا کے محمد عامر اور خاتون باکسر مینال نے بھرپور فائٹ کرتے ہوئے براؤنز میڈلز اپنے نام کیے، جبکہ باصلاحیت خاتون باکسر عائشہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغاریہ میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف نے اپنی کابینہ سمیت عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ شروع ہونے والی تھی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھے، ژیلیازکوف نے کہا کہ حکومت عوام کے اعتماد سے چلتی ہے اور عوام کی ناراضی کی آواز سننا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے یہ بھی...
دنیا بھر میں انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام اور وہاں بسنے والی کمیونٹیز کے مسائل سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو 2003 میں باقاعدہ تسلیم کیا، ایک سال بعد جب 2002 کو انٹرنیشنل ایئر آف ماؤنٹینز قرار دیا گیا تھا۔ پہاڑ دنیا کو پانی، معدنیات اور زرعی وسائل فراہم کرتے ہیں اور دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی انہی علاقوں میں آباد ہے۔ Mountains are home to 1+ billion people, and are a key source of food & fresh water. Yet, the climate crisis & overexploitation present serious threats...
ٹائم میگزین نے اعلان کیا کہ 2025 کا پرسن آف دی ایئر وہ افراد ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔ ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف سام جیکبز نے قارئین کے نام خط میں لکھا کہ پرسن آف دی ایئر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس سال، کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ سال تھا جب مصنوعی...