صوبائی کابینہ نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں سخت موسمی حالات کے پیش  نظر جنوری میں انتخابات کا انقعاد انتہائی مشکل ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جی بی انتخابات کے لئے مناسب و موزوں وقت مقرر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر خالد خورشید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ‎صوبائی کابینہ نے پی ٹی آئی و خالد خورشید حکومت گرائے جانے کے حوالے سے امجد ایڈووکیٹ کے بیان کو اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کے حوالے سے اعتراف جرم اور اہم گواہی قرار دیا۔ صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان اس حوالے سے  واضح جواب دیں۔ صوبائی کابینہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پی ٹی آئی خالد خورشید حکومت کو عمران خان سے وفاداری کے بدلے میں امجد ایڈووکیٹ، حفیظ الرحمن سمیت دیگر گلگت بلتستان کے مذموم کرداروں کو استعمال  کرکے گرایا گیا۔ صوبائی کابینہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ امجد، حفیظ اور دیگر کردار ایک بار پھر عوام کا مینڈیت چرانے کے لئے کشکول لیکر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن عوام اس بار ان کا حقیقی چہرہ جان چکے ہیں، کسی صورت مینڈیت پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دینگے۔

صوبائی کابینہ نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں سخت موسمی حالات کے پیش  نظر جنوری میں انتخابات کا انقعاد انتہائی مشکل ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جی بی انتخابات کے لئے مناسب و موزوں وقت مقرر کیا جائے۔ صوبائی کابینہ نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے چند اضلاع و حلقوں میں انتظامی آفیسران کی بطور ڈی آر او اور آر او تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ و شگر سمیت تمام دیگر حلقہ جات میں بھی جوڈیشل آر اوز تعینات کئے جائیں۔ صوبائی کابینہ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع و حلقوں میں جوڈیشل آر اوز کی تعیناتی سے فارم 45 کے حقیقی نتائج سامنے آنے کا امکان پیدا ہو گا۔ صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ  ہنزہ و شگر سمیت دیگر حلقوں میں بھی جوڈیشل آر اوز کی تعیناتی کے لئے جلد پٹیشن دائر کی جائےُ گی۔ اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ جی بی الیکشن میں ہر صورت بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اور اس کے پرچم تلے بھرپور طاقت سے انتخابات لڑیں گے۔ 

اس حوالے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کئے گئے غیر جمہوری وُ غیر آئینی ہتھکنڈوں سے اجتناب کیا جائے، گلگت بلتستان کی حساسیت اور خصوصی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بیلٹ پیپر پر عوام کے مقبول ترین عوامی لیڈر عمران خان کی پارٹی کا نام اور بلے کے نشان کی موجودگی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر انتخابات پر بالکل ایسے سوالیہ نشان اٹھیں گے جیسے مقبوضہ کشمیر کے انتخابات پر سوال اٹھتے ہیں۔ صاف، شفاف  اور منصفانہ انتخابات گلگت بلتستان کے  عوام کا بینادی انسانی حق ہیں۔ گلگت بلتستان و پاکستان کی مقبول ترین پارٹی پی ٹی آئی کو اس کے نام و نشان سے محروم کرکے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے اپنی آئینی و قانونی زمہ داری پوری کرے۔

ملکی حالیہ انتخابات میں دھاندلی و مداخلت کے سبب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے حوالے بھی شدید خدشات ہیں، گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرانے کی کسی بھی سازش کے خطے، ملک و قوم کے لئے سنگین  دورس نتائج ہونگے۔ ملک و قوم کی خاطر ایسی کسی بھی کوشش سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے پی ٹی آئی واضح کیا کیا جائے حوالے سے کے لئے

پڑھیں:

گلگت بلتستان، عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر

گلگت:(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری کوہونگے، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کی سمری پر دستخط کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور سیکیورٹی کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی، انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی تشکیل میں غیر معمولی تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے؟ اندرونی کہانی
  • سندھ کی زمین وسائل عسکری کمپنیوںکے حوالے کیے جارہے ہیں، عوامی تحریک
  • کلثوم فرمان تحریک انصاف ویمن ونگ گلگت بلتستان کی صدر، ساجدہ صداقت جنرل سیکرٹری مقرر
  • صدر نے گلگت بلتستان میں24جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی
  • صدر کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر خالد خورشید کی حکومت گرائی، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا اعتراف
  • گلگت بلتستان، عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی 
  • فیض حمید کا نام تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں سرگوشیوں میں آتا رہا