گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
گلگت:
گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری کوہونگے، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کی سمری پر دستخط کردیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور سیکیورٹی کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی، انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔