لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز کا پنجاب، شاندار اور بے مثال-مریم نواز شریف کی ٹیم پنجاب نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اورآئی ایس او 27001سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او901 اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کے مجموعی طور پر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم کئے گئے۔ پنجاب بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت کیا اور ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل، سبزیوں اور دیگر اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں۔ سستی اور معیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری اداروں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں سستی روٹی اور سستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ سہولت بازاروں کا دائرہ کار ڈویژن، اضلاع، تحصیل سے لیکر بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین میں چھت گرنے سے خواتین سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب سہولت بازار اتھارٹی مریم نواز ا ئی ایس

پڑھیں:

مریم نواز کا ستھرا پنجاب پراجیکٹ برطانیہ میں ماڈل بن گیا، والنٹیرز گروپ نے صفائی کیلئے رہنمائی حاصل کی: بی بی سی رپورٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ستھرا پنجاب‘‘ ماڈل برطانیہ میں ماڈل بن گیا-کاپ 30 کے بعد فوربز اور فور بلوم برگ-اب BBC بھی مریم نواز کے ستھرا پنجاب کا معترف ہو گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب کا صفائی کا ماڈل برطانیہ کے شہر برمنگھم تک پہنچ گیا۔ تاریخ میں پہلی بارکسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں اْبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ماڈل مؤثر ثابت ہوا-پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم رضاکاروں کی ڈیجیٹل پارٹنرشپ نے کئی مفروضے بدل دی- پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان (ستھرا پنجاب) دنیا بھر کے اداروں کے لیے قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے۔ پنجاب سے سیکھ کر احساس ہوا کہ ہم مغرب میں رہ کر بھی ذمہ داری سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے لوکل والنٹیئرز نے ستھرا پنجاب سے آن لائن مشاورت کی۔ برطانیہ کے والنٹئیرز گروپ سے ستھرا پنجاب کا پہلا رابطہ پہلی بار ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30میں برازیل میں ہوا۔ کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے برمنگھم کے رضاکاروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں بریفنگ دی-اجلاس میں پنجاب کے ماڈل اور مقامی مسائل کے حل سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کیا گیا۔ عالمی جریدے بلوم برگ نے ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کو اہم منصوبہ قرار دے دیا۔ ستھرا پنجاب منصوبہ ماحول دوست سرگرمیوں سے پنجاب کی معیشت میں سالانہ 300 ارب کا اضافہ کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی پر وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان بار کونسل کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سہولت بازار اتھارٹی عالمی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے میں کامیاب
  • پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کوآئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری
  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو عالمی ادارے کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری
  • سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا
  • مریم نواز کا ستھرا پنجاب پراجیکٹ برطانیہ میں ماڈل بن گیا، والنٹیرز گروپ نے صفائی کیلئے رہنمائی حاصل کی: بی بی سی رپورٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات