آزاد کشمیر کی سیاست کا مستقبل اب اس بات سے جڑا ہے کہ کیا جماعتیں وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے نوجوان قیادت پر حقیقی اعتماد کرتی ہیں یا پھر روایتی سیاست کے دائرے میں گھومتی رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ شازیہ اعوان چیئرپرسن المقدس ویلفئیر سوسائٹی مظفرآباد آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت کیوں ضروری ہے نوجوان قیادت کی ضرورت محض عمر کی بنیاد پر نہیں بلکہ سوچ، طرزِ سیاست اور عوامی رابطے کے نئے انداز کی وجہ سے ہے، اسوقت آزاد کشمیر بھر میں نوجوان عوامی ایکشن کمیٹی کے بینر تلے جمع ہو رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ آزاد کشمیر کے روائیتی سیاستدانوں کے رویے ہیں، ایک آزاد سروے کے مطابق آزاد کشمیر میں 70 فیصد نوجوان روائیتی سینئیر سیاستدانوں پر بھروسہ نہیں کرتے، گزشتہ دو سالہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو دیکھا جائے تو ان تمام احتجاجی مظاہروں کی بنیاد آزاد کشمیر کی سینئر سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ان کے روائیتی رویے بنے، جبکہ نوجوان وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے بذات خود شوکت نواز میر سے ملاقات کی جسے پوری ریاست میں بہت سراہا گیا، اس وقت نوجوان سیاستدان آزاد کشمیر کی قیادت سنبھالنے کیلئے اس لیے ضروری ہے کہ، جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور عالمی سیاسی رجحانات سے زیادہ واقف رہیں، عوام، خصوصاً نوجوان ووٹر، سے بہتر رابطہ رکھتے ہیں، روایتی مفادات کے بجائے کارکردگی اور شفافیت کو ترجیح دینے کا دعویٰ کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ مستقبل کی سیاست کی نمائندگی کرتے ہیں نہ کہ ماضی کی، آزاد کشمیر کی سیاست ایک نئے موڑ پر کھڑی ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں واقعی عوامی اعتماد بحال کرنا چاہتی ہیں تو انہیں نوجوان قیادت کو محض نمائشی نہیں بلکہ فیصلہ کن کردار دینا ہو گا۔ بصورت دیگر سینئر قیادت کا یہ تاثر مزید گہرا ہو گا کہ وہ نہ صرف عوام بلکہ اپنی ہی ہائی کمان کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر کی سیاست کا مستقبل اب اس بات سے جڑا ہے کہ کیا جماعتیں وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے نوجوان قیادت پر حقیقی اعتماد کرتی ہیں یا پھر روایتی سیاست کے دائرے میں گھومتی رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایکشن کمیٹی کے نوجوان قیادت کی سیاست

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف