سڈنی واقعہ، آسٹریلوی وزیراعظم کا ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں انتھونی البانیز نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا، تاہم اب ہم ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہر ضروری اقدام کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے سڈنی واقعے کے بعد ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر گذشتہ روز 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے اور 40 کے قریب زخمی ہیں۔ اس حملے کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گن لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔
انتھونی البانیز نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا، تاہم اب ہم ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہر ضروری اقدام کے لیے تیار ہیں۔ سڈنی حملے پر آسٹریلوی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں ملوث شخص اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا، جبکہ اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔ دوسری جانب سڈنی حملے پر آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت کا اعلان کہا کہ
پڑھیں:
سڈنی واقعہ پر صدر مملکت و وزیراعظم کی مذمت اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے اور ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد و صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور دہشت گردی کی ہر صورت کے خلاف پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں آسٹریلوی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور آسٹریلوی حکومت و عوام کے لیے دلی تعزیت پیش کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے اور پاکستان کو بھی اس خطرے کا سامنا ہے، اسی لیے ہم آسٹریلوی عوام کے دکھ اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔