data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلغاریہ میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیر اعظم روزن ژیلیازکوف نے اپنی کابینہ سمیت عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ شروع ہونے والی تھی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھے،  ژیلیازکوف نے کہا کہ حکومت عوام کے اعتماد سے چلتی ہے اور عوام کی ناراضی کی آواز سننا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی مخلوط حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بلغاریہ کو یورپی سمت پر قائم رکھا اور معاشی استحکام فراہم کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے سال کا بجٹ عوام کی فلاح اور قوتِ خرید کے لیے منظور کر لیا گیا ہے، تاہم اپوزیشن اس مؤقف سے متفق نہیں تھی۔

ژیلیازکوف کی کابینہ نے ستمبر میں بھی پانچویں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کیا تھا، جس میں حکومت کامیاب رہی تھی، لیکن اس بار بڑھتے احتجاج اور عوامی دباؤ نے صورتحال بدل دی۔ اب نگراں حکومت کی تشکیل اور 2026 کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صوبائی وزیر کی کھلی کچہر ی حاشیہ برداروںکا اجلاس تھا، ایم کیو ایم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی اور ناصر حسین قریشی کا صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے دورہ حیدرآباد اور کھلی کچہری میں معروف تاجر رہنما محمود راجپوت اور معززین کے ساتھ ہونے والے نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری تھی یا
حاشیہ برداروں کا اجلاس تھا۔ سچ کا آئینہ دکھانے پر معززین اور شرکا کو زدوکوب کیا گیا۔ اس انتہائی غیر مناسب عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی کھلی کچہری تھی کہ سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں۔عوامی عہدہ رکھنے والوں کے اخلاق اور معیار بھی اعلیٰ ہونے چاہئیں۔ تنقید سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے،اپنی اوطاق سمجھ کر کھلی کچہری کا انعقاد کروایا گیا،کھلی کچہری میں عوام کم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور ذمے داران زیادہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر وزراءمیں سچ سننے کی عادت ختم ہوچکی ہے اور وہ صرف اپنی تعریف سننے کے ہی عادی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں اور جانتے کہ آپ نے اس شہر اور اس کی عوام سے مخلص نہیں ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • حکومت مخالف احتجاج، بلغاریہ کے وزیرِ اعظم مستعفی
  • بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
  • صوبائی وزیر کی کھلی کچہر ی حاشیہ برداروںکا اجلاس تھا، ایم کیو ایم
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی کوشش عوام کے حق پر حملہ ہے، مرکزی مسلم لیگ
  • کرپشن اداروں کو کمزور اور عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے: صدر مملکت
  • وفاقی حکومت بذریعہ نیب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی: وزیرِ اعظم
  • کرپشن اداروں کو کمزور اور عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے: صدرِ مملکت
  • وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان کیلیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری