کسی میں جرات نہیں کے پی میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کے پی میں گورنر راج کی باز گشت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف تمام وسائل استعمال کیےجائیں، قانون میں جتنی گنجائش ہے، ہم اتنی بات کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارٹی پالیسی گورنر راج
پڑھیں:
جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
اسکرین گریب/ یوٹیوبوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا۔
اسلام آباد میں قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری اور جرات سے جنگ لڑی ،فیلڈ مارشل نے جنگ کی قیادت کی، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے کردار ادا کیا،
وزیراعظم نے کہا کہ خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہورہے ہیں۔