برطانوی وزیر ترقی کی ملاقات‘ روابط بڑھانے پر اتفاق‘ ریکوری میں بہتری آئی: اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے برطانیہ کی وزیر برائے ترقی بیرونس چچیپمین نے ملاقات کی، اس موقع پر برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور دوسرے اعلی حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ اور اقتصادی امور پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ائی ایم ایف میں برطانیہ کی طرف سے پاکستان کی حمایت کی۔ تحسین کی جس کے باعث پاکستان کا ریویو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ملاقات میں استحکام حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی مائیکرو اکنامک کاوشوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توانائی سیکٹر کی بہتری‘ قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پنشن میں اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، سماجی شعبوں کیلئے مالی گنجائش بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔ کلائمیٹ ریزیلینس میں وفاقی و صوبائی روابط مضبو بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اصلاحات جاری ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت میں اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ سیکنڈ ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع اصلاحات متعارف کرا رہا ہے تاکہ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو کم لاگت، پائیدار اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں۔