اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی وزیر برائے ڈیولپمنٹ بیرونس چیپ مین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

سرکار اعلامیے کے مطابق ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سینئر برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے لیے برطانیہ کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات میں توانائی سیکٹر کی بہتری، قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پینشن اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سماجی شعبوں کے لیے مالی گنجائش بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور کلائمیٹ ریزیلینس میں وفاقی و صوبائی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خزانہ نے ڈیولپمنٹ اسپینڈنگ کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانیہ نے گورننس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور سرمایہ کاری ماحول کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں خواتین کی معاشی شمولیت اور آبادی سے متعلق پالیسی آپشنز پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر روابط اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف

اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔

 آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء پر وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے, عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور انکی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے, آئی ایم کی جانب سے حالیہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت میں گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کیلئے سب نے مل کر قربانی دی،سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دے کر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا, اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کامیاب کیس اسٹڈی کے طور پر دنیا بھر میں مثال بن گئی ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب ان شاء اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استحکام کے بعد ترقی کی سمت میں گامزن معیشت کے حوالے سے ابھی مزید محنت درکار ہے۔ بطور خادم پاکستان، پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے مکمل نجات تک محنت جاری رکھوں گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر ترقی کی ملاقات‘ روابط بڑھانے پر اتفاق‘ ریکوری میں بہتری آئی: اورنگزیب
  • وزیرِ خزانہ سے برطانوی وزیرِ ترقیات کی ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو
  • محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو
  • وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • وزیرِ خزانہ کا ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو