کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ تعلیم اور بہبود آبادی کے حقوق اپنے پاس رکھے، یہ اقدام غلط ہو گا۔ سندھ کا حق چھیننے پر ردعمل آئے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے۔ یہاں علاج مفت ہو گا یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں۔ این آئی سی وی ڈی دنیا بھر میں امراض قلب کے مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ گمبٹ میں بھی اس ہسپتال کی سہولیات دی ہیں۔ مجھے سب سے زیادہ فخر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ہے۔ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا ہے جو عالمی معیار کا ہے۔ ڈاکٹر ادیب رضوی کے نیٹ ورک کے بارے میں سب نے مجھ سے پہلے بات کی ہماری ایس آئی یو ٹی کی 2022ء تک 6 ارب روپے کی پارٹنرشپ تھی جو اب21 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ سندھ سے باہر شہروں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔ ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے وزیراعظم کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مل کر دیگر صوبوں میں سہولیات فراہم کریں گے۔ لاڑکانہ میں 2027ء تک ایس آئی یو ٹی کی سہولت کا افتتاح کریں گے۔ لاڑکانہ والے دیکتھے ہیں کہ ایک طرف تاج محل بن رہا ہے اور دوسری طرف صرف ڈائیللاسز سینٹر ہے۔ سندھ میں بچوں کی اموات کا تناسب ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ سائبر نائف سہولت دنیا بھر میں سب سے مہنگی ہے۔ سندھ میں مفت ہے۔ وفاق نے این آئی سی وی ڈی بھی لینا چاہا تھا۔ خیبر پی کے ہیلتھ کارڈ عوام سے ناانصافی ہے۔ صوبے کا بجٹ اس پر لگا دیا گیا۔ نجی ہسپتال فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بل کارڈ سے زیادہ ہو تو مریض کیا کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس آئی یو ٹی

پڑھیں:

سندھ کا صحت نیٹ ورک مثال بن گیا، وفاق کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے،بلاول بھٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ  کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید بنا کر عالمی معیار کا نیٹ ورک تشکیل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ایک پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ صوبے میں دی جانے والی مفت طبی سہولیات پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو خط لکھا جس کی منظوری پر انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

پی پی چیئرمین کے مطابق آج ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی خودمختاری کے ثمرات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کراچی کا لینڈ مارک ادارہ ہے جو ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2022 تک ایس آئی یو ٹی کے ساتھ سندھ حکومت کی شراکت 6 ارب روپے تک تھی، جو اب بڑھ کر 21 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے باہر دیگر صوبوں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات توسیع دی جائیں گی، اور 2027 تک لاڑکانہ میں نئے ایس آئی یو ٹی یونٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • سندھ دیہہ، پرائمری اسکولوں کے طلبا کیلئے صحت سہولیات کا منصوبہ
  • سندھ کا صحت نیٹ ورک مثال بن گیا، وفاق کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے،بلاول بھٹو
  • سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری
  • اسلام آباد صوبوں سے اختیارات واپس لینا چاہتا ہے، ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر کابینہ کا صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں اصلاحات کا فیصلہ
  • اقلیتی حقوق سے متعلق قومی کمیشن کیا ہے اور یہ کیسے کام کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • دوران حراست ملزمان کو اب کیا سہولیات دستیاب ہوں گی؟
  • کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری
  • میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن