شادی میں بھی کھانا عزیز، دلہن کی انٹری پر بھی دلہا کھانے میں مگن
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
شادی کا دن دلہن اور دلہا کیلیے قیمتی اور یادگار دن ہوتا ہے اور لڑکے یا لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے زندگی بھر کیلیے یادگار بنایا جائے۔
شادی کے دن بعض اوقات ایسے ناخوشگوار واقعات یا معاملات بھی پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے اس دن کی یادیں انتہائی تلخ ہوجاتی اور زندگی بھر ساتھ رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں شاید دلہن کیلیے شادی کا دن اب زندگی بھر کی تلخ یاد بن جائے گا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن رسم کیلیے شادی ہال میں آئی اور آگے بڑھی تو دلہا نے اسٹیج پر کھانے میں مصروف تھا اور اُس نے لڑکی کو اہمیت نہیں دی بلکہ کھانا کھانے میں مصروف رہا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے کے غیر متوقع رویے پر لڑکی نہ صرف حیران تھی بلکہ اُس کی آنکھیں بھی کھلی رہ گئیں تھیں۔ اس مختصر ویڈیو کے بعد شادی کی تقریب کیسی ہوئی اور معماملات کس طرح سے حل ہوئے اس بارے میں زیادہ تفصیالت سامنے نہیں آسکیں۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین نے دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بطور مرد یہ سمجھتا ہوں کہ یہ لڑکا احترام کے قابل نہیں ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہوتا تو دلہن ہونے کے باوجود میں تقریب سے چلی جاتی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اس لڑکی کے گھر والوں کو شرم آنی چاہیے جو اپنی بیٹی زندگی بھر کیلیے ایسے شخص کے حوالے کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زندگی بھر
پڑھیں:
کرسٹیانو رونالڈو 511 سالہ قدیم چرچ میں دلہا بنیں گے؛ شادی کب ہے؟
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دلکش اور مہارت سے بھرپور گولز کی طرح مداح ان کی شادی کے لیے بھی بے چینی سے منتظر رہتے ہیں۔
یوں تو کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں لیکن قانوناً اب تک وہ ’’کنوارے‘‘ ہیں۔ ان کی پہلی اولاد 17 سالہ کرسٹیانو جونیئر ہے جن کی ماں کا نام رونالڈو کبھی منظرعام پر نہیں لائے۔
کرسٹیانو جونیئر بھی اپنی ماں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور وہ شروع سے ہی اپنے والد رونالڈو کی کسٹڈی میں ہی ہیں۔
جس کے بعد 2017 میں سیروگریسی کے ذریعے اسٹار فٹبالر کے جڑواں بچے ہوئے تاہم سیروگریٹ ماں کے بارے میں بھی کسی کو کچھ نہیں پتا ہے۔
اسٹار فٹبالر کی 2016 میں جارجینا سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔ ان کی پہلی اولاد 2017 میں ہوئی اور دوسری بیٹی 2022 میں ہوئی۔
جس کے بعد لاکھوں دلوں کی دھڑکن کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بچوں کے اصرار پر گھر بسانے کا سوچا اور جارجینا سے منگنی کرلی۔
تاہم ان کے چاہنے والے منتظر تھے کہ کب اسٹار فٹبالر ایک شاندار تقریب میں دلہا بنتے ہیں اور انتظار کی یہ گھڑیاں اب ختم ہوتی نظر آرہی ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے لیے جگہ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وہ اپنی زندگی کا سب سے اہم لمحہ آبائی شہر مڈیرا میں واقع 511 سال قدیم چرچ میں انجام دیں گے۔
فنچال کیتھیڈرل کے نام سے شہرت رکھنے والے اس تاریخی گرجا گھر کو 1514 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ خطے کی قدیم ترین عبادت گاہوں میں شمار ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگس آئندہ برس ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد رشتۂ ازدواج میں بندھیں گے۔
اس چرچ کا انتخاب کیوں کیا ؟
فنچال کیتھیڈرل نہ صرف ایک تعمیراتی شاہکار ہے بلکہ رونالڈو کی زندگی سے گہرا جذباتی رشتہ بھی رکھتا ہے۔ یہ اُس اسپتال سے صرف دو میل دوری پر ہے جہاں رونالڈو کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ یہی علاقہ ان کے بچپن کی یادوں اور فٹبال کے سفر کی ابتدا سے بھی جڑا ہوا ہے۔