سمرتی مندھنا کی شادی ملتوی ہونے کی اصل وجہ؟ کیا دلہا نے بے وفائی کی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی اچانک ملتوی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اب فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے اس تاخیر کی ایک چونکا دینے والی وجہ بتا کر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ شادی 23 نومبر کو مہاراشٹر کے شہر سانگلی میں ہونا طے تھی، مگر سمرتی مندھنا کے والد کی طبیعت خراب ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کے باعث تقریب غیر معینہ مدت کےلیے موخر کردی گئی۔ اس اچانک فیصلے نے شائقین اور میڈیا دونوں کو حیران کر دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سمرتی مندھنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق تمام تازہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں، البتہ پرانی پوسٹس ابھی موجود ہیں۔ اس جوڑے نے شادی سے قبل ہلدی، مہندی اور سنگیت جیسی روایتی تقریبات بھی منعقد کی تھیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اب یہ تمام مواد بھی ان کے اکاؤنٹ سے حذف کردیا گیا ہے جس سے سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔
Reports are out.
اسی دوران، کے آر کے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دعویٰ کر کے معاملے کو مزید گھمبیر بنا دیا۔ ان کے مطابق سمرتی نے شادی کی رسومات کے دوران پلاش موچل کو ایک کوریوگرافر لڑکی کے ساتھ ’’قابل اعتراض حالت‘‘ میں دیکھ لیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
کے آر کے نے الزام لگایا کہ پلاش موچل دراصل نام اور شہرت حاصل کرنے کی نیت سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
دوسری جانب شادی سے پہلے الگ ہوجانے والی جوڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی ایک دوسرے کو اَن فالوو کردیا ہے۔
Smriti Mandhana unfollowed Palash Muchhal ???? pic.twitter.com/Qqdc8loT2t
— Dictator Jii (@dictator_jii) November 25, 2025اس نئے دعوے نے پہلے سے موجود افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے، جبکہ جوڑے کی جانب سے اب تک اس افواہ یا کمال آر خان کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سمرتی مندھنا سوشل میڈیا
پڑھیں:
شادی کی تقریب میں غبارے دھماکے سے پھٹ گئے، دلہا دلہن جھلس کر زخمی
بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت خوشی بھرے موقو سے خوفناک حادثے میں بدل گئی جب دلہن کی انٹری کے دوران گیس سے بھرے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہلدی کی رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں ماحول خوشیوں سے بھرا ہوا تھا اور جوڑا اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا پرسکون انداز میں، ہاتھوں میں بڑے سائز کے ہائیڈروجن غبارے لیے، مسکراتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن چند ہی قدم بعد غبارے زوردار دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں، جس سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ لمحوں میں پورا پنڈال چیخ و پکار سے گونج اٹھتا ہے اور مہمان جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں دلہا اور دلہن زخمی ہوئے، جبکہ موقع پر موجود دیگر افراد نے آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کی کوشش کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
متعدد صارفین نے ہائیڈروجن سے بھرے غباروں کو شادیوں اور تقریبات میں استعمال کرنا ’’انتہائی غیر محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صرف ٹرینڈی ویڈیوز بنانے کی خواہش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’’وائرل ہونے کے شوق میں عقل کو مکمل طور پر پسِ پشت ڈال دینا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے زخمی جوڑے کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔