دبئی ایئر شو 2025 کا آخری دن تھا۔ آفتاب کی روشنی میں جگمگاتے رن وے پر ہزاروں تماشائی سانس روکے ایوی ایشن کی دنیا کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھ رہے تھے، کہ اچانک ایک دھماکہ خیز منظر حقیقت بن گیا۔

بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ HAL Tejas خطرناک مینورگ (manuvering ) کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، آگ کے گولے میں لپٹا، اور زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت نے نہ صرف ایئر شو کو سوگوار کر دیا، بلکہ بھارت کے ’ناقابلِ شکست فضائیہ‘ والے بیانیے کی بنیاد بھی ہلا کر رکھ دی۔

ابتدائی انکوائری یا پراپیگنڈا؟ دنیا کا سوال؟

حادثے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ’ہائی لیول انکوائری‘ کا اعلان کر دیا، مگر بین الاقوامی عسکری مبصرین کے مطابق یہ بیان زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا۔ ان کے مطابق بھارت جلد ہی تکنیکی ناکامی، ایندھن کے اخراج اور پائلٹ کی غلطیوں جیسے بنیادی اسباب کو پسِ منظر میں دھکیل کر ایک نیا ہیرو بیانیہ تخلیق کرے گا۔

بھارتی میڈیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے ہر حادثے کے بعد ایک مخصوص فلمی کہانی سامنے لائی جاتی ہے کہ پائلٹ نے ’اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے‘ طیارے کو تماشائیوں سے دور لے جا کر ’سینکڑوں زندگیاں بچائیں بین الاقوامی امور کی ماہر ماہوش علی کے مطابق  یہ حادثہ بھی اسی پراپیگنڈے کا حصہ بنے گا تاکہ دنیا کی نظر میں پائلٹ کی کمزوری، تکنیکی خرابی اور ٹریننگ کے مسائل پر اٹھنے والے اصل سوالات دب جائیں۔

بھارت کا مسئلہ:

بیانیہ بہت بڑا، کارکردگی بہت کمزور:

بھارت اپنی عسکری طاقت کو فلموں، ٹی وی مباحثوں، سیاسی تقاریر اور جارحانہ میڈیا کے ذریعے ہمیشہ ناقابلِ شکست ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ فلمیں جیسے URI اور Fighter بھارتی فضائیہ کو دنیا کی سب سے طاقتور قوت جبکہ پڑوسی ممالک کو’کمزور‘ اور ’غیر مؤثر‘ دکھاتی ہیں۔

لیکن حقیقت کسی فلمی ڈائیلاگ کی محتاج نہیں۔

دبئی ایئر شو کے سامنے ہونے والا یہ حادثہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ’جنگیں پروپیگنڈا سے نہیں، مہارت سے جیتی جاتی ہیں‘۔

Tejas حادثہ نے دنیا نے انڈئیا مسکرا کر حقیقت پہچان لی ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے سے قبل طیارے میں fuel leakage ہوا، جس نے کنٹرول کھو جانے اور آگ پکڑنے کا سلسلہ شروع کیا۔ دنیا کے دفاعی ماہرین کے مطابق ایسی خرابی ایک جدید فائٹر جیٹ کے لیے سنگین تکنیکی کمزوری کی نشانی ہے۔حادثے کے بعد عالمی میڈیا نے واضح طور پر کہا کہ ’ IAF

اپنی کامیابیوں سے زیادہ حادثات کے باعث مشہور ہو رہی ہے۔‘

Tejas کا حادثہ بھارتی ایوی ایشن انجینئرنگ پر سوالیہ نشان ہے۔بھارت کو بیانیوں کی بجائے تکنیکی مہارت پر توجہ دینا ہوگی۔

1.

جدید طیارے، لیکن ابتدائی غلطیاں؛

بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کر کے رافیل، سُخوئی اور دیگر جدید طیارے حاصل کیے، مگر پائلٹ ٹریننگ اور تکنیکی مہارت کے بغیر جدید ٹیکنالوجی بے معنی ہو جاتی ہے۔

Tejas حادثے نے ثابت کر دیا کہ پائلٹ دباؤ میں غلط فیصلے کرتا ہے اور مانورنگ کے دوران کنٹرول برقرار نہیں رہتا۔

نیویگیشنل اور ریڈار ریڈنگ میں بار بار غلطیاں ہوتی ہیں یہ وہ بنیادی غلطیاں ہیں جو ایک جدید فضائیہ میں ناقابلِ قبول سمجھی جاتی ہیں۔

2. عالمی ماہرین کا موقف: IAF کی ٹریننگ کمزور ہے‘۔

بین الاقوامی عسکری رپورٹس میں بھارتی فضائیہ کے بارے میں سخت ریمارکس ملتے ہیں:

IAF کی کمیاں

غیر متوازن ٹریننگ

حقیقی جنگی حالات کی مشقوں کی کمی

تکنیکی اسٹاف کی قلت

ناقص سمیولیٹرایئر بیسز کی کمزور مینٹیننس

Dogfight  مشقوں کی کمی، پیچیدہ مانورنگ کے دوران پائلٹس کی غلطیاں، اور غیر مستحکم فیصلہ سازی بار بار حادثات کا باعث بنتی ہے۔

3. حادثات کی طویل تاریخ

دنیا کی کسی فضائیہ میں اتنے زیادہ حادثات شاید ہی دیکھے گئے ہوں جتنے بھارت میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ چند دہائیوں میں:

 400 سے زائد جنگی طیارے حادثات کا شکار ہوئے۔ ماہرین کے مطابق ’جب ایک فضائیہ میں اتنے زیادہ حادثات ہوں، تو مسئلہ ٹریننگ یا تکنیکی معیار کا ہوتا ہے، تقدیر کا نہیں‘۔

4. پائلٹس کی کارکردگی؛ جہاں غلطی معمول بن گئی

بھارتی پائلٹس کی فیصلہ سازی پر عالمی دفاعی حلقوں نے ہمیشہ سوال اٹھایا ہے۔

درج ذیل پہلو خصوصاً نمایاں ہیں:

نیویگیشنل غلطیاں

ریڈار ریڈنگ میں کنفیوژن

فضائی خوف (air panic)

دباؤ میں غلط فیصلے

طیارے کے وزن، رفتار اور اونچائی کے تناسب میں غلط حساب

یہ سب کمزوریاں IAF کے ’عظیم الشان بیانیے‘ کو عملی طور پر کھوکھلا کرتی ہیں۔

5. عالمی میڈیا کی کھری تنقید

متعدد دفاعی جرائد نے دبئی حادثے کے بعد کھل کر لکھا: ’بھارت ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے، مہارت پر نہیں‘۔

’IAF پراپیگنڈا کے سہارے کھڑا ادارہ ہے، نتائج کے سہارے نہیں‘۔

’IAF  بنیادی معیار کی جنگی مشقوں سے بھی پیچھے ہے‘۔

یہ تنقید محض جذباتی ردعمل نہیں؛ بلکہ واقعات، حادثات، اور کارکردگی کی بنیاد پر قائم تجزیہ ہے۔

6. آخر پراپیگنڈا کیوں ناکام ہوتا ہے؟

بھارت کی اصل کمزوری یہ ہے کہ وہ ’قوت‘ دکھانے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے اور ’صلاحیت‘ بڑھانے میں کم۔

چند بنیادی وجوہات:

 سیاسی دباؤ: پائلٹس کے آپریشنل فیصلیے سیاسی ماحول اور فوجی قیادت کے ’بیانیاتی تقاضوں‘ سے متاثر ہوتے ہیں۔

محدود جنگی تجربہ:

بھارت کے پاس حقیقی فضائی جنگ کا تجربہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

 ٹریننگ اور ٹیکنیکل خامیاں:

کم ٹریننگ آورز، ناقص سمیولیٹر، کمزور مرمت، اور ناتجربہ کار مینٹیننس اسٹاف حادثات کو جنم دیتا ہے۔

 فلمی پروپیگنڈا

بھارتی میڈیا ہر ناکامی کو ہیرو اسٹوری میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے، مگر عالمی تجزیہ کار کاغذی بیانیوں سے متاثر نہیں ہوتے۔

7. دنیا کی رائےبھارت فلموں میں طاقتور، میدان میں کمزور

عالمی دفاعی حلقوں کا متفقہ موقف یہ ہے کہ: اگر بھارت واقعی ایک مضبوط فضائی طاقت بننا چاہتا ہے، تو اسے فلموں اور میڈیا سے نہیں، تکنیکی مہارت، ٹریننگ اور پروفیشنلزم سے آغاز کرنا ہوگا۔

 Tejasحادثہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بیانیہ بنانا آسان ہے فضائی برتری حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔

اسی لئے  دفاعی دانشور کہتے ہیں کہ پائلٹ ہمیشہ مہارت سے جیتا ہے، پراپیگنڈا سے نہیں۔ جدید ٹیکنالوجی صرف ماہر ہاتھوں میں مؤثر ہوتی ہے۔ حادثات کو ’فلمی کہانی‘ بنا کر چھپایا نہیں جا سکتا۔

راقم اپنے30  سالہ ایوی ایشن کے تجربے کی بنیاد پر اس رائے پر قائیم ہے کہ  دبئی ایئر شو میں HAL Tejas کا حادثہ بھارت کے لیے صرف ایک تکنیکی ناکامی نہیں، بلکہ ایک عالمی سطح پر بے نقاب ہونے والی حقیقت ہے کہ بھارتی فضائیہ کو اپنے اندرونی مسائل حل کیے بغیر کبھی عالمی فضائی قوت نہیں سمجھا جا سکتا۔

ایندھن لیک، manuvering میں غلطی، تکنیکی سقم، اور پائلٹ کی فیصلہ سازی کی کمزوریاں اس حادثے کے بنیادی عوامل رہے، اور دنیا نے ان پر مسکرا کر بھارت کے فلمی بیانیے کو سمجھ لیا۔آخر میں حقیقت یہی ہے کہ پراپیگنڈا وقتی سہارا ہے، کارکردگی ہی اصل سچ ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عثمان پراچہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ بھارت کے حادثے کے کے مطابق پائلٹ کی کی کمزور ایئر شو دنیا کی

پڑھیں:

طیارہ گرنے پر عوام برہم، بھارتی ایئرچیف کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

سربراہ کے فلمی انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ نکلتا ہے ، پوری دنیا کے سامنے بھارت کی توہین ہے
پاکستان کی کامیابی ،امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعدمودی کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے ،عوام

دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے پر بھارتی عوام نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل امر پریت سنگھ کو عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ فضائیہ کے سربراہ کے فلمی انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ نکلتا ہے ، تیجس کی تباہی پوری دنیا کے سامنے بھارت کی توہین ہے ۔بھارتی عوام نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعد بھارتی وزیراعظم کو بھی استعفا دے دینا چاہیے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے تیجس طیارہ گرنے کا ملبا امریکا پر ڈال دیا، نہ صرف امریکی فضائی کمپنی کو حادثے کا ذمے دار قرار دے دیا، بلکہ امریکی حکومت پر بھی دفاعی ساز و سامان کی فراہمی میں تاخیر کا الزام دھر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • یکس اپڈیٹ  پاکستان  کیخلاف  جھوٹا پراپیگنڈا کرنے  والے  بھارت  افغانستا ن  پی ٹی ایم  سے منسلک اکاؤنٹ بے نقاب
  • دھرمیندر، بھارتی سنیما کے ایک عہد کا اختتام
  • بھارت و اسرائیل کیخلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا، مشاہد حسین سید
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • طیارہ گرنے پر عوام برہم، بھارتی ایئرچیف کو فوری ہٹانے کا مطالبہ
  • بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا
  • بھارتی طیاروں کا بحران: جنگ سے ایئر شو تک
  • بھارتی دفاعی کمزوری بے نقاب ایئر شو میں ناکامی
  • ماحولیاتی بحران اور اس کے عالمی مضمرات