پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم عمل ہے،شاہ محمد شاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے سکھر کے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی کی قیام گاہ پر پہنچ کر انہیں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ڈویڑنل، ضلعی اور سٹی عہدے دار اور ممبران بھی موجود تھے۔مبارکبادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میاں نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے اور حالیہ جنگ میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کامیاب رہی، جس سے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔شاہ محمد شاہ نے سکھر ضلع کے سیاسی اور انتظامی معاملات کے جلد حل ہونے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر صرف اور صرف نعیم بدر رفیق قریشی ہیں اور ان کے علاوہ کوئی بھی سکھر سٹی کا صدر نہیں ہے۔تقریب میں شریک رہنماؤں نے بھی نعیم بدر رفیق قریشی کی کامیابی اور پارٹی کے موقف کو سراہتے ہوئے انہیں آئندہ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن شاہ محمد شاہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔