2025-11-02@17:26:13 GMT
تلاش کی گنتی: 237
«کھیل کے»:
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا...
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔ ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 01-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ The New Middle East Game: America’s Hidden Strategy for Control امن کے نام پر نیا کھیل!ح-ماس کو دھمکیاں اسرائیل کو نظرانداز امریکی منصوبہ،مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر نشانے پر،یو اے ای کا بھیانک کردار داعش کی چوتھی نسل؟ عراق میں نئی چال بے نقاب،الیکشن کے قریب خون کی ہولی؟ ہفتہ وار پروگرام...
فٹبال لیجنڈ اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے ترکی میں جاری فیڈریشن کپ کے دوران پرتگال کی انڈر 16 ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل جمعرات 30 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 15 سالہ رونالڈو جونیئر نے اضافی وقت میں میدان میں اتر کر مختصر لیکن یادگار آغاز کیا، جہاں پرتگال نے میزبان ترکی کو 0 – 2 سے شکست دی۔ پرتگال کے لیے اسپورٹنگ سی پی کے سیموئل تاوریس اور ایس سی براگا کے رافائل کابریل نے گول کیے۔ یہ ڈیبیو اس وقت سامنے...
کابل بھی ضمانت دے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی مینار پاکستان پر اجتماع عام ملک کی سیاست کا دھارا تبدیل کردیگا، بنو قابل تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکمران ایسا کرنے کا خواب بھی نہ دیکھیں، انہیں ٹرمپ کی غلامی قبول ہوگی، پاکستان کے عوام غلام نہیں، یہ اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولپنڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان اور...
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں پانچ اوور کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بعد ازاں فی اننگز 18 اوورز تک محدود کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو 9.4 اوورز تک کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ دوسری مرتبہ کھیل رکنے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ ابھیشیک شرما 19 رنز بناکر نیتھن ایلس کا شکار بنے تھے۔ India were 1-97 before rain had the...
آزاد کشمیر :وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان ،یہ سیاسی تبدیلی نہیں، ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے،پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے خود کو لاتعلق قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد کے خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزاد کشمیر کی قیادت سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی نہ تو نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ بنے گی اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک میں شامل ہوگی۔ البتہ پارٹی ارکان ایوان میں عوامی نمائندگی کا کردار جاری رکھیں گے اور نئی حکومت کو سخت اپوزیشن دینے کی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔...
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صوبے مجبور ہو جائیں گے کہ ٹیکسوں کی وصولی وفاق سے لے کر خود ٹیکس جمع کریں، وفاقی حکومت اپنے اخراجات صوبوں کے سامنے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے پیش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کمزور داخلی سیاسی نظام میں صوبائی خودمختاری رول بیک کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وفاقی وزراء 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی بات کر رہے ہیں، وفاقی وزراء این ایف سی ایوارڈ کے رول بیک اور نظرثانی کی بھی بات کر رہے ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یہ عمل وفاق سے...
فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بلے باز نے حارث رؤف کی گیند پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے، چوکے اور فلک شارٹ کور ڈرائیو کھیلے، جو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔ صارفین نے ویڈیو پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی موجودہ کارکردگی بہت بری ہے اور اب وہ صرف بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتے ہیں۔ حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کے ایک نامعلوم قسم کے نوجوان بلے باز اشعر نے مار مار کر الو بنا دیا چھکے چوکے فلک شارٹ...
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دورہِ پاکستان پر موجود مہمان جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران انہوں نے شریک کھلاڑیوں سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مہمان ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں، کرکٹ ان میں...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا کے ہر میدان میں سیاست کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر کرکٹ وہ واحد کھیل سمجھا جاتا تھا جہاں باہمی عزت، اصول اور کھیل کا جذبہ سیاست پر غالب رہتا تھا۔ برصغیر میں کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ ایک ثقافتی روایت، جذبے اور شائستگی کی علامت تھی۔ مگر آج وہی کھیل، جو دوستیوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا تھا، اب نفرت، تعصب اور سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں آ چکا ہے ۔ بھارت کی موجودہ قیادت نے کرکٹ کو اپنی سیاسی اثر انگیزی کا ذریعہ بناتے ہوئے اسے سفارتی اور نظریاتی کشمکش کا حصہ بنا دیا ہے ۔ اب بھارتی کھلاڑی امن کے نمائندے نہیں رہے بلکہ قومی بیانیے کے پرچار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے دو اہم شعبوں—کرکٹ اور فیشن—پر کھل کر بات کی۔ خاص طور پر اپنے کرکٹ کے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ حقائق شیئر کیے۔ ہمایوں نے بتایا کہ پاکستان میں انڈر 15، 17 اور 19 کی سطح پر کرکٹ کھیلنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، ان کے زمانے میں ٹرائلز کے دوران اسٹیڈیم میں تقریباً 6 ہزار لڑکے ہوتے تھے، جن میں سے صرف 100 کو منتخب کیا جاتا تھا۔ خوش قسمت ہو کہ وہ کراچی کی ایک بڑی اکیڈمی سے تعلق رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ “A کیٹگری” کی اسٹیمپ ہوتی تھی...
پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ دیا۔ یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان زارا نور عباس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس میں ان کے اردگرد ایسے لوگ رہتے تھے جن کے بچوں کے ساتھ گارڈز اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے تھے، اور بچے آزادانہ طور پر کھیل نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کبیر کو مٹی میں کھیلنے، ریت سے گھر اور پل بنانے کا بہت شوق ہے، اسی لیے وہ چاہتے تھے کہ بیٹے کو قدرتی ماحول...
سعودی عرب 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کی میزبانی ریاض میں کرے گا، جس کے ذریعے مملکت بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ چیمپیئن شپ وزارت داخلہ کے زیراہتمام جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میں 22 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے، جو فائر فائٹنگ اور ریسکیو کے مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح سعودی عرب اب تک 40 سے زائد کھیلوں میں 100 سے زیادہ عالمی مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے، جن...
صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ جارح فوج نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بم برسا دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید کر کے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا۔ صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ جنگ بندی کے باوجود...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے 17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔ تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی...
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک ادارے کے ساتھ کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گی۔ لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللّٰہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی موجود تھے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور تعلیمی ادارے کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور...
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستان میں کراٹے کے بانی اور مارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹر، محمد اشرف طائی، جنہوں نے ملک بھر میں 26 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کو کراٹے کی تربیت دی، ان دنوں شدید ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دل اور گردوں کے عارضے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہونے والے ماسٹر طائی نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد فراہم کی جائے۔ ماسٹر طائی نے اپنی اکیڈمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نمائش چورنگی پر قائم تاریخی ”گوونز کرکٹ کلب” اور کورنگی میں موجود ”طائی کراٹے اکیڈمی” کرائے کی عمارتوں میں ہیں، جو ان کے لیے...
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔...
اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعویٰ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نےپاکستان کی پہلی اننگزکے 378رنز کے جواب میں 6وکٹوں پر 216 رنز بنالئے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیاہے جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، ایڈن صرف 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریان نے 71 رنز کی اننگ کھیلی ، ویان مڈلر 17 رنز بنا سکے ۔ ٹرسٹان سٹبز 8 ، براویس صفر پر آوٹ ہوئے ، ٹونی ڈی زورزی 81 جبکہ سینوران 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں ۔پاکستان کی جانب سے...
لاہور ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقا نے 6وکٹ کے نقصان پر 216رنز بنالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنالیے ہیں۔ ٹونی ڈی زورزی 81اور سینوران متھوسامی 6رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 20 رنز...
وشاکا پٹنم(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی دھواں دار شراکت سے بنیاد رکھی۔ سمرتی نے 80 اور پراتیکا نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں ہرلین دیول (38)، جمائما روڈریگز (33) اور رچا گھوش (32) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 330 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا...
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان ہاکی بورڈ (پی ایچ بی) کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فی الحال آمدن کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ادائیگیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہاکی کے تمام اسٹیڈیمز اور سہولیات براہِ راست پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے کر دے، تو ان سے آمدن پیدا کر کے کھیل کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام یا سالانہ...
معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اب اپنے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی پر گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ گیمز نیٹ فلکس سبسکرائبرز کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی، اور انہیں صارفین کے لیے ایک سماجی اور تفریحی تجربہ بنانے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟ یہ پہلا موقع ہے کہ نیٹ فلکس پر گیمز براہِ راست ٹی وی پر دستیاب ہوں گی۔ اس سے قبل، صارفین صرف اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹس کے ذریعے ہی گیمز تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ اب، صارفین اپنے اسمارٹ ٹی وی یا نیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں دو اضافی ٹیمیں شامل ہوں گی اور یہ پی ایس ایل 11 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ٹکرائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی کے درمیان متعدد امور ابھی حل طلب ہیں اور اب تک کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل کے شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو۔ تاہم آئندہ سال کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری یا مارچ میں منعقد کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران پاکستان کی سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک تبصرے پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں، وہ سابق بھارتی کرکٹر انجم چوپڑا کے ساتھ لائیو کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل ثنا میر کو انجم چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کرتا دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ سیاست کا کھیل سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ذیشان قیوم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو...
بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز
ایشیا کپ میں کھیل کے جذبے سے دوری کے بعد بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہ ہونا ایک بار پھر سوالات کو جنم دے گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل 14 ستمبر کو ہونے والے ایشیا کپ کے مینز میچ میں بھی پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آگاہ کیا تھا کہ بھارتی کپتان مصافحہ نہیں کریں گے۔ بھارتی ٹیم کے مسلسل رویے سے یہ تاثر مزید گہرا ہو رہا ہے کہ وہ میدان میں صرف کھیلنے نہیں بلکہ...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔ روایتی کھیل نیزہ بازی پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے۔ نیزہ بازی کے مقابلے عالمی سطح پر ہونے چاہئیں۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ نوجوانوںنے متعدد بار ملک و قوم کا نام بین الاقوامی پر روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ فتح جنگ اٹک میں جشن نیزہ بازی میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ علاقائی روایتی کھیل پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھے...
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہا الیکشن کمیشن مکمل طور سے بے شرمی پر اتر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بِہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے مسئلہ پر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے "ایس آئی آر" کا پورا کھیل ہی بی جے پی کے اشارہ پر کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے آخری مرحلہ میں الیکشن کمیشن کے اصلاحات کے دعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس پر سابق کرکٹرز نے انہیں غلط وقت پر بولنگ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ وسیم اکرم نے انہیں ’رن مشین‘ قرار دیا، جبکہ محمد یوسف اور محمد عامر کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا۔ اس دوران ان کے متنازع رویے پر آئی سی سی نے بھی 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، جس سے ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی حارث رؤف...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی کہتے ہیں کہ کھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے مودی کا بھی یہی حال ہے ۔ہندوتوا سوچ نے کھیلوں کو زہر آلود کر دیا ہے ۔مودی اور وہاں کے گودی میڈیا نے ایشیا کپ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ سب کچھ تماشہ کرنا تھا تو ایشیا کپ کھیلنے ہی کیوں آئے ۔اس کی وجہ اسپانسر شپ جس کے پس پردہ بھارت کے بڑے بڑے ٹائیکون ہیں جنہوں نے بے تحاشہ اس ایشیا کپ سے پیسے کمائے ۔بعض مبصرین مکیش امبانی کا نام لے رہے ہیں اس نے مودی پر دباؤ ڈال کر بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے پر مجبور کیا جبکہ وہاں کے انتہا پسند ہندو تنظیموں اور پہلگام...
حالیہ دنوں میں کھیلوں میں سیاست کی مداخلت نے پاک بھارت تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، خصوصاً کرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، ماضی میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملتے، بات چیت کرتے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے ویڈیو میں سابق کپتانوں، اسٹار...
بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لانے سے باز نہ آیا۔ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے دوران ثنا میر کے آزاد کشمیر کے ذکر پر بھارت نے پراپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے ثنا میر کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔کمنٹیٹر ثنا میر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میرا تبصرہ ایک کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے تھا، کھلاڑیوں کے آبائی علاقوں کا ذکر کمنٹری کا حصہ ہوتا ہے، بطور کمنٹیٹر توجہ صرف کھیل، کھلاڑیوں اور ٹیموں پر ہوتی ہے ،برائے مہربانی ہر چیز کو سیاست کا رنگ نہ دیں۔واضح رہے کہ ثنا میر نے کمنٹری کے دوران قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر میدان میں اترے، تو یہ ان کی بڑی غلطی ہوگی۔ نیتھن لیون، 139 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پرتھ اور برسبین کی وکٹیں روایتی طور پر بانس والی ہوتی ہیں، مگر اسپنر کی موجودگی میچ کی رفتار میں اہم فرق ڈال سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر ٹیم میں ایک سپنر ہونا چاہیے کیونکہ وہ کھیل کے ٹیمپو کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کسی اسپنر کی مہارت ان وکٹوں سے میل کھاتی ہو تو وہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے۔وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحے کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔بھارتی بورڈ کے مطابق 5 اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ویمنز میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ ملنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی وہی ہے جو گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کے دوران اختیار کی گئی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ کرکٹ کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیشی آل رائو نڈر شکیب الحسن پر قومی ٹیم کیلئے کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خودساختہ جلاوطنی گزارنے والے بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔اس کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلا دیش کے نوجوان اسپورٹس ایڈوائزر (مشیر کھیل) آصف محمود نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شکیب کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے اس شخص کو دوبارہ بحال نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن میں درست تھا۔اس پر شکیب الحسن نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ آخرکار کسی نے...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ مقامی باشندوں نے انہیں بتایا کہ فوج اس میدان کو گھیر رہی ہے اور اسے اپنے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عوامی رسائی محدود ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فورسز سے کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھیننے اور عوامی مقامات کو فوجی تنصیبات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اس طرح نوجوانوں کو تفریحی اور سماجی سرگرمیوں سے محروم کرنا طویل مدتی منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر کے دو اور بارہمولہ ضلع کے ایک...
لیگز کیلئے این او سی چاہیے تو کارکردگی دکھائیں،پی سی بی کا کرکٹرز سے دو ٹوک مطالبہ بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیٔے گئے ہیں۔این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس فیصلے...
محمد اظہرالدین کے بعد ایک اور سابق بھارتی کپتان نے بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کو 1983 میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جانا چاہیے۔ کپل دیو نے اپنے بورڈ اور ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے تو ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر...
ایشیا کپ کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے زور دیا کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور یہی رویہ کھیل کو ملکوں کے درمیان تعلقات کا پل بنا سکتا ہے، کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیا جائے، یہ کھیل سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial)...
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دینے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل دیو نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ہمیشہ کھیل کو خالص اسپورٹس مین شپ کے تحت کھیلتے ہیں اور جنگ کو کھیل سے علیحدہ رکھتے ہیں، لیکن دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ جب جنگ ہوئی تو اسکور بورڈ پر نتیجہ 0-7 رہا۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 29, 2025 واضح رہے کہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی ہے، انڈیا جیت گیا! ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔" مودی کی اس ٹویٹ پر جہاں کچھ بھارتی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں کئی صارفین نے اسے غیر مناسب اور اشتعال انگیز بیان قرار دیا۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر...
کراچی: ایشیا کپ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی صحافی کے انڈین ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کے سوال پر کرارا جوب دیکر خاموش کرادیا۔ بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ چیمپئن ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ دی گئی ہو؟ اور کوئی ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں اپنی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کرے اور پروٹوکول فالو نہ کرے؟ اس پر سلمان علی آغا نے جواب دیا کہ جو کچھ میدان میں ہوا اس کی شروعات ہم نے نہیں کی تھی، آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ابتدا کہاں سے ہوئی۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ ہینڈ شیک...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیزملک کا نام روشن کررہےہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا اکیلا کپتان دیگر 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">134ویں سری لنکن امیچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان گالفر سعد حبیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔سیمی فائنل میں سعد حبیب نے میزبان ملک کے کھلاڑی ریشان الگاما کو شکست دی۔ سولہویں ہول تک پہنچتے پہنچتے وہ چار اسٹروک کی برتری حاصل کر چکے تھے اور اسی برتری نے انہیں کامیابی دلا دی۔اس میچ میں سعد حبیب نے نہ صرف اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا بلکہ اپنی صلاحیتوں سے بھی سب کو متاثر کیا۔ ساتویں ہول پر ان کا شاندار ایگل دیکھنے لائق تھا، جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے چار برڈیز اسکور کر کے اپنی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔ ان کی بہترین حکمت عملی...
ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق خدشات کو دور کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی پر سوالات اٹھے تھے۔ جمعے کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ہارڈک پانڈیا نے پہلا اوور کراتے ہوئے مینڈس کو پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا تاہم اوور کے بعد انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہ آئے۔ میچ کے بعد مورکل نے وضاحت کی کہ ہارڈک کو صرف معمولی چوٹ آئی تھی اور ان کی حالت کا جائزہ رات اور اگلی صبح لیا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ٹی ٹوینٹی کپتان سوریہ کمار یادو کے خلاف سماعت مکمل ہوگئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے ان کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی کے سی او او ہیمنگ امین اور کرکٹ آپریشنز منیجر سمیت ملاپورکر بھی سوریہ کمار کے ساتھ موجود تھے۔ انہیں باضابطہ طور پر وارننگ دی گئی ہے۔ ہندوستانی کپتان کو جرمانے یا ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے ایک میچ میں ملی جیت کو ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے آپریشن سندور میں شامل ہندوستانی مسلح افواج کو وقف کرتے ہوئے پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ پی سی بی نے الزام لگایا...
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے ایک بار پھر میدان سے زیادہ تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایات اور پروپیگنڈے کی بوچھاڑ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھارت کھیل کو کھیل نہیں بلکہ سیاست اور دشمنی کا میدان سمجھتا ہے۔ سپرفور میچ میں صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری پر منفرد انداز میں خوشی منانے اور حارث رؤف کے ہاتھ کے اشارے کو بھارت نے برداشت نہ کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی حرکات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آئی سی سی کو شکایت درج کرا دی ہے۔ بھارتی بورڈ کے مطابق حارث رؤف...
ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے، جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور کا اندراج موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے چھاپہ مار کر اہم ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم ساگر کمار کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا، وہ اسی علاقے میں خالد بن ولید روڈ پر واقع عمارت کے ایک فلیٹ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ ساگر کمار پر آن لائن مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا الزام ہے۔ اس کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے، جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور...
—فائل فوٹو کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے چھاپہ مار کر اہم ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم ساگر کمار کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا ہے، وہ اسی علاقے میں خالد بن ولید روڈ پر واقع عمارت کے ایک فلیٹ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ساگر کمار پر آن لائن مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا الزام ہے۔اس کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور کا اندراج موجود ہے۔ساگر کمار پر پیکا ترمیمی ایکٹ کی شق 13 اور 14 کے تحت ایف آئی آر نمبر 107/ 25 درج کر...
کھیل کوئی بھی ہو اسے سیاست اور بغض و دشمنی سے پاک رکھنا ہی کھیل کی اصل روح ہوتی ہے، خاص طور پر کرکٹ کو ہمیشہ سے ہی ’جینٹلمین گیم‘ کہا جاتا ہے۔ یو اے ای میں کھیلے جارہے حالیہ ایشیا کپ میں جہاں بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے وہیں سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔ ABRAR AHMAD NEW CELEBRATION #PAKvsSL pic.twitter.com/hTBWc5yFuq — Rana Ahmed (@RanaAhmad056)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے، ہر ذمے دار...
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر مبنی مصنوعی نظام کا سب سے بڑا سیاسی المیہ افواہ سازی کا کھیل ہے۔اس کھیل میں پس پردہ ہونے والی سیاسی چالوں اور سیاسی سازشوں کی کہانی مختلف انداز سے ہمارے سامنے آتی ہے اور اس کو جو لوگ عملی طور پر پیش کرتے ہیں وہ بھی طاقت ور حلقوں کے قریب پائے جاتے یا وہ اس کا دعوی کرتے ہیں۔ اس کھیل کی بنیاد پر ہمارے سیاسی سطح کے پنڈت یا حکومتی نظام سے جڑے افراد ملک میں سیاسی،معاشی اور سیکیورٹی پر مبنی استحکام کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ان کے بقول وہ یہ حقیقت رکھتے ہیں کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے اور اس غیر معمولی صورتحال میں جو کچھ ہوگا...
بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے اہم ٹاکرے سے قبل کرکٹ حکمت عملی کے بجائے گذشتہ میچ کے بعد سامنے آنے والے ہینڈ شیک تنازعہ نے ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔ اس معاملے نے دونوں ٹیموں کے اگلے ٹاکرے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین اور سابق کرکٹر نکھل چوپڑا نے اس تنازعے پر اپنے سخت ردعمل دیے۔ اظہرالدین نے اس معاملے کو بلاوجہ کا...
پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔ آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔ تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔
ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی، پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ پاکستان...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب قوم اخلاقی پستی کا شکار ہو جاتی ہے تو وہ کھیل کو بھی سیاست کا میدان بنا دیتی ہے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے 6 جہاز گر گئے، جنگ بھی ہار گئے، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی انہوں نے کہاکہ جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایسے رویے اپناتے ہیں، تاہم ہر صورت میں اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔ ایک صحافی نے سوال کیاکہ آیا آئی...
کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا...
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
DUBAI: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کے غیر مناسب رویے پر شدید احتجاج کیا ہے، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اور میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنا شامل تھا۔ انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔ نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے بالکل خلاف ہے اور یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیلنج تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رویے پر پاکستانی ٹیم کا ردعمل فطری تھا کیونکہ یہ ایک واضح مثال تھی کہ کھیل کے...
قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔ ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر...
کھیل کے لفظی معنی تفریح یا مقابلے کے لیے جاتے ہیں جو کسی اصول اور ضابطے کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ انگریزی میں Sports کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، عام طور پر اس کے ایک ہی معنی لیے جاتے ہیں جوکہ صحیح نہیں ہے، اپنی نوعیت کے لحاظ سے دونوں میں واضح فرق ہے۔ ایسے کھیل جس میں جسمانی صلاحیت کو اولین حیثیت حاصل ہوتی ہے اسے اسپورٹس کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس ایسے کھیل جس میں دماغی اور ذہنی صلاحیت کو اولین حیثیت حاصل ہو، اسے گیمز Games کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اسپورٹس کے قوانین قدرے سخت ہوتے ہیں، اس میں جہاں تفریح اور لطف اندوزی کا عنصر شامل ہوتا ہے، وہاں...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور احمد حسن بیگ شامل ہیں۔ اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل اکیس ستمبر...
اسپین کی وزیرِ کھیل پیلار الیگریا نے اسرائیل پر کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی بین الاقوامی کھیلوں میں اُسی طرح پابندی عائد کی جائے جیسے 2022 میں روسی ٹیموں پر کی گئی تھی تاکہ دوہرے معیار کا خاتمہ ہوسکے۔ الیگریا نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور نومولود بچوں کی بھوک سے اموات، اسپتالوں کی تباہی اور 60 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد کھیلوں کی دنیا کو بھی ایک واضح مؤقف اپنانا چاہیے۔‘ الیگریا نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک طرف روسی ٹیموں پر مکمل پابندی لگا دی...
ایشیا کپ کے آغاز سے پہلے سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے مسلسل میچز اور سفر کے سخت شیڈول پر سوال اٹھا دیا۔ اسالنکا نے کہا کہ زمبابوے میں دو دن میں دو میچز کھیلنے اور پھر براہ راست دبئی پہنچنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، پے درپے میچز کھیل کر فوراً سفر کرنا بہت مشکل ہے، کھلاڑیوں کو کم از کم دو دن کا آرام ملنا چاہیے۔ راشد خان نے بھی تسلیم کیا کہ شیڈول مثالی نہیں ہے، مگر شکایت کرنے کے بجائے توجہ کارکردگی پر ہونی چاہیے، اگر ہم سفر یا گرمی کی شکایت کریں تو کھیل پر اثر پڑے گا، پروفیشنل کرکٹرز کو ہر حال میں 100 فیصد...
افغان سر زمین سے دہشتگرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ میں زخمی ہو کر شہادت کا رتبہ پانے والے میجر عدنان اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور افغان سر زمین سے دہشت گرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا، 5 دہشت گردوں میں سے 3افغان تھے جب کہ 2 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ انہوں نے کہا...
’افغانستان سے ہمارے بچوں کےخون سے ہولی کھیلنے طالبان اورافغانی آتے ہیں،اتنی محسن کشی کبھی نہیں ہوئی‘
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانیوں کیلیے دو جنگیں لڑیں اپنی معیشت تباہ اور لاکھوں لوگ شہید کروائے مگر آج بھی افغان سرزمین سے ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر میجر عدنان کی شہادت پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا۔ اُن کے مطابق شہید کی والدہ کا کہنا تھا میرے 10 بيٹے ھوتے تو وہ پاکستان کی ناموس قربان کردیتیں، میجر عدنان کی شہادت پر بہنیں اور اور بیوی دکھ میں ڈوبی تھیں ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’والد کو گلے لگایا تو وہ کہنے لگے میں مضبوط...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
ڈریم 11 کے گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھارت کا آئندہ ایشیا کپ کسی لیڈ اسپانسر کے بغیر کھیلنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے نیشنل ٹیموں کی مرکزی اسپانسر شپ کے لیے بڈز طلب کر لی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کے لیے بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر رکھی گئی ہے جبکہ ایشیا کپ نو ستمبر کو شروع ہو کر 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریئل کرنسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بی سی سی آئی نے ڈریم 11 سے معاہدہ ختم کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے جاپان کے دورے کے دوران روایتی کھیل سُومو ریسلنگ میں قسمت آزمائی۔ ایرک ٹرمپ، جو جاپان کی کرپٹو کرنسی کمپنی میٹا پلانٹ کے شیئر ہولڈرز اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو گئے ہوئے تھے، نے اپنے فارغ وقت میں ایک سُومو اکھاڑے کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے کھیل کے 34 سالہ لیجنڈ ریسلر یوکوزونا کے ساتھ دوستانہ مقابلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرک ٹرمپ نے ابتدا میں حوصلہ مندانہ آغاز کیا، مگر کچھ ہی دیر بعد یوکوزونا نے انہیں بہ آسانی اٹھا کر رِنگ سے باہر کر دیا۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Not every day you get called into the...
شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرسکتے ہیں، انہیں مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا کسی اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ کے دوران اپنی نشستوں پر ہی رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے افغانستان اور یو اے...
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔ ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے پاک بھارت میچ کو معمول کا مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے...
لاہور: ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق...
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ کے ساتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں بھی مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ملکی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 17 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں شیڈول ہے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ چیمئپئن شپ میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کامن ویلتھ سینئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے۔ صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق 14 کھلاڑیوں میں سے آٹھ یا دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔اطہر اسماعیل امجد ٹیم...