لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کے 79 ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا جو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ورچوئلی منعقد ہوا۔ پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں ڈبلیو سی ایل کے اس عمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا جس میں جان بوجھ کر میچ نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دیئے گئے اور پاکستان بمقابلہ بھارت لیجنڈز میچز کی منسوخی کا اعلان ایسے الفاظ میں کیا گیا جو منافقت اور جانبداری پر مبنی تھے۔ کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد اور تجارتی مفادات کے تابع کرنا قابلِ مذمت ہے۔کھیل کے ذریعے امنکا نعرہ صرف مخصوص مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں کھیل کو سیاسی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنے کا اصولی موقف رکھتا ہے اور ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ کرکٹ خیرسگالی، احترام اور صحت مند مقابلے کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ لیجنڈز پر مشتمل ٹورنامنٹ کو سیاسی جذبات کے زیرِ اثر چلانا نہایت افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی ہے۔پی سی بی نے ڈبلیو سی ایل کی جانب سے دی گئی "معذرت" کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اعتراف سے واضح ہوتا ہے کہ میچ کی منسوخی کرکٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ مخصوص قومی بیانیہ کو خوش کرنے کیلئے کی گئی۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے سخت موقف اپناتے ہوئے ڈبلیو سی ایل کیساتھ آئندہ کسی بھی قسم کی شرکت کو خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی ایونٹ کا حصہ نہیں بنے گا جہاں غیرجانبداری، منصفانہ کھیل اور اسکی اصل روح کو سیاسی دبائو کے تحت پامال کیا جائے۔اجلاس میں سمیر احمد سید، سلمان نصیر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈبلیو سی ایل پی سی بی نے کو سیاسی

پڑھیں:

پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
  • سماء نیوز علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر پر معافی مانگے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
  • اسرائیل کیساتھ سیکیورٹی معاہدہ آئندہ چند دنوں میں ممکن ہے؛ شامی صدر
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ