قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز بابر اعظم کے پاس ون ڈے سیریز میں نئے ریکارڈز بنانے اور کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہے۔

طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کے بعد شائقین کرکٹ نے ان سے ایک بار رنز کے انبار لگانے کی امیدیں باندھ لی ہیں۔

بابر اعظم اب تک 134 میچز کی 131 اننگز میں 19 سنچریاں بناچکے ہیں۔

وہ اس سیریز میں دو سنچریز بناکر لیجنڈ سعید انور کا پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 20 ون ڈے سنچریز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

ایسا کرنے سے بابر اعظم نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیں گے بلکہ برائن لارا، مہیلا جے وردنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے جن کی ون ڈے سنچریز کی تعداد 19 ہے۔

بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 41 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ ایسا کرلیتے ہیں تو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بلے باز بن جائیں گے۔

اگر وہ نصف سنچری سے زائد اسکور بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ لیجنڈ ویون رچرڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔

سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔

Post-match chat with skipper @SalmanAliAgha1 and @babarazam258 ????️

Breaking down the series-clinching win in Lahore and the incredible support from fans ????????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JuJJZqfjS2

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی غلامی سے نجات کا سنہری موقع
  • بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  • بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 2 بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب
  • بابر اعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟