پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
یوم شہداء کے موقع پر پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئیے ہم ان کی یاد اور احترام میں سر جھکاتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، ایک ایسا معاشرہ جو انصاف، امن اور وقار کی پاسداری کے اصولوں پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، جنہوں نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا اسٹریٹ کرائم سے نمٹنا، پاکستان کی پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں اکثر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر بھی نبھائی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی قربانیوں کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ادارہ جاتی سطح پر ان کی پذیرائی اور مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔