Islam Times:
2025-08-03@17:03:36 GMT

سچ کی تلاش اور عوام کی آواز بننا صحافیوں کا اصل مشن ہے، گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اپنے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے بلکہ ملک کی معاشی شہ رگ بھی ہے، کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بندرگاہوں، صنعتوں، تجارتی سرگرمیوں اور ٹیلنٹ کے اعتبار سے یہ شہر پورے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ہے، اس شہر کو مستحکم اور خوشحال بنائے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں ایک پُروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ممتاز صحافیوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے صحافت کو ایک مقدس پیشہ قرار دیتے ہوئے کہا سچ کہ کی تلاش اور عوام کی آواز بننا صحافیوں کا اصل مشن ہے، جمہوریت کے فروغ، سماجی انصاف اور قومی ترقی میں میڈیا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں گورنر ہاؤس صرف خواص کے لیے تھا، مگر آج ہم نے خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے بلکہ ملک کی معاشی شہ رگ بھی ہے، کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بندرگاہوں، صنعتوں، تجارتی سرگرمیوں اور ٹیلنٹ کے اعتبار سے یہ شہر پورے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ہے، اس شہر کو مستحکم اور خوشحال بنائے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔

تقریب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر طاہر حسن نے گورنر سندھ کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں دیگر صوبوں کے لیے ایک مثالی رہنما قرار دیا، جبکہ پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کامران خان ٹیسوری کو "عوامی گورنر" کا لقب دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ایف یو جے کی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی کاوشوں کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ تیزی سے بدلتے ہوئے میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ انہوں نے گورنر کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسی سہولیات صحافی برادری کو بھی دستیاب ہوں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ایف یو جے گورنر سندھ نے گورنر ملک کی کے لیے

پڑھیں:

کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری

کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔

گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 

بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی رشتہ دار جناح اسپتال پہنچ گئے۔

ڈوبنے والے اورنگزیب کے دوست نے بتایا کہ اورنگزیب عالم اسکول ٹیچر تھااور اس کا سابقہ اہلیہ کے ساتھ کیس چل رہا تھا جس نے بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کا بہاؤ خاصہ تیز ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے تاہم اورنگزیب کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جب ایم کیو ایم والے صاحب سے بھائی بنیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہونگے: گورنر سندھ
  • کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا
  • کراچی: دو دریا پر سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی
  • کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
  • تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا، ترقی نہیں دیکھی: مفتاح اسماعیل
  • کراچی: دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستانی پرچم آج گورنر ہاؤس میں لہرایا جائے گا
  • گورنر خیبر پختونخوا سےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات
  • کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی جائے گی، انجینئر امیر مقام
  • کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام