ایران اور پاکستان کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پا گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے 13 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پا گئی ہیں ، جن میں تجارت، توانائی اور سیکیورٹی سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت اور اصلاحات کے حوالے سے بھی ایم او یو پر دستخط کیے گئے، سال 2013 میں طے پانے والے ایئر سیفٹی معاہدے کے ذیلی ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد کے معاہدے کے لیے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے شعبے میں معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ، کرغزستان کا کرپٹواور بلاک چین ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی ڈائریکٹر نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی فرخت امینوو کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ذریعے معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا، کرغزستان نے ڈیجیٹل اثاثوں میں جدت لانے اور ریگولیٹری ڈھانچے میں تعاون کے لیے اس شعبے میں اہمیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا ورچوئل اثاثوں کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے اور پاکستان کرپٹو شعبے میں باقاعدہ شراکت داری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کا عزم ہے کہ وہ محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے اور وسطی و جنوبی ایشیا میں بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔