2025-11-03@04:35:39 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«کوا پریٹو سوسائٹی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-2-6 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کوہسار ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی سمیت کوہسار زون کی دیگر ہاؤسنگ اسکیموں میں کروڑوں روپے کے قیمتی پلاٹوں پر لینڈ مافیا قبضے کرنے میں مصروف ہیں، ایمپلائز سوسائٹی، گلشن قائد، سرمست ہاؤسنگ اسکیم، کوہسار ایکسٹینشن سمیت دیگر اسکیموں میں الاٹیز کے پلاٹوں پر ایچ ڈی اے افسران اور مینجمنٹ کمیٹی سمیت دیگر لینڈ مافیا کے کارندے کی ملی بھگت سے پلاٹوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کی جارہی ہے، خاص طورپر ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے کروروں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹوں کی ڈبل اور ٹرپل فائلیں بناکر فروخت کی جارہی ہیں، وہ الاٹیز جنہوںنے پلاٹ لے کر چھوڑے ہوئے ہیں ان کے پلاٹوں پر راتوں رات قبضے کئے جارہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251026-2-9حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایچ ڈی اے کوآپریٹو ایمپلائز سوسائٹی کوہسار زون کے چیئرمین عبدالقیوم ایڈووکیٹ، یحییٰ خانزادہ او ردیگر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کوآپریٹو، حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ، میئر حیدرآباد اور ایچ ڈی اے کے ذمے داران سے مطالبہ کیا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹی کی ہزاروں افراد پرمشتمل آبادی کو پینے اور روزمرہ کے استعمال کیلیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ٹینکر مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں رہائشی ہزاروں افراد ایک ماہ سے پینے اور استعمال کے پانی سے محروم ہیں جبکہ ان سے ہر ماہ باقاعدگی سے پانی کے بل وصول کئے جاتے ہیں لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کو سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ مشرق شاپنگ سینٹر کے باہر شہر کی مختلف کو آپریٹو سوسائٹیز پر حکومتی سرپرستی میں قبضوں کے حوالے سے بڑی تعداد میں متاثرین سوسائٹیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی سرپرستی میں سوسائٹیز پر قبضے کیے جا رہے ہیں، جعلی الیکشن کراکے اور من پسند ایڈمنسٹریٹر لگا کر سوسائٹیز کے معاملات میں مداخلت اور زمینوں کو ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہزاروں متاثرین کی عمر بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ کراچی کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف نیب اور مقتدر قوتوں کی خاموشی...
    لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی دووار دات ، مسلح ملزمان ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 25 لاکھ نقدی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی مسلح ڈکیت گھر میں کام کرنے والی ملازمہ سے دروازہ کھلواکر داخل ہوئے ۔ مسلح ڈکیتوں نے شناختچھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے ، مسلح ڈکیتوں کی تعداد 5 سے زائد تھی، مسلح ڈکیتوں نے گھر میں موجود افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی ۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ طلب ۔
    کراچی( پ ر) کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس اور مینجمنٹ کے انتخابات ‘سوسائٹی گراؤنڈ میں سب رجسٹرار سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور آڈٹ شدہ حسابات پیش کیے گئے۔انتخابات کے نتائج کے مطابق عبدالسلام صدیقی چیئرمین،اقرار احمد خان شروانی صدر،بلال محمد اختر جنرل سیکرٹری،طفیل اقبال، مصطفی سومرو، ذوالفقار علی اور عمران زاہد بلامقابلہ ممبران منتخب ہوئے۔اجلاس میں سوسائٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سوسائٹی کے معاملات بہترین انداز میں چلانے پر سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالسلام صدیقی اور جنرل سیکرٹری بلال محمد اختر نے شرکامحفل کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوسائٹی کے معاملات کو آئندہ دنوں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں گرینڈ الاٹیز الائنس کے امیدوار اظہر علی شیخ663 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے۔انچارج ناظر حماد کے مطابق یونٹی پینل کے امیدوار فرقان قادری 393 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ روز پینل کے امیدوار پرویز 58 ووٹ حاصل کرسکے۔مینجمنٹ کمیٹی کے لیے گرینڈ الاٹیز الائنس کو648 ووٹ، یونٹی پینل کو436 ووٹ جب کہ روز پینلکو54ووٹ ملے۔انچارج ناظر حماد نے بتایا کہ انتخابی عمل میں ووٹرز کی زبردست شرکت دیکھنے کو ملی اور 1000 سے زاید ووٹ کاسٹ کیے گئے جو کہ ایک قابل ذکر ٹرن آؤٹ ہے۔ ووٹنگ اور گنتی کے عمل کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ گرینڈ الاٹیز الائنس...
۱