کراچی: سیل کی گئیں مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سیل عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔
اولڈ سٹی ایریا کی مختلف عمارتوں کے مکینوں کی عمارتیں سیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین پیش ہوئے۔
دوران سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ عمارتوں کو مخدوش کہہ کر لوگوں کو نکالا جارہا ہے، ٹیکنیکل کمیٹی کسی عمارت کے مخدوش ہونے کا تعین کیسے کرتی ہے؟
رکن کمیٹی نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر اعتماد نہیں تو تھرڈ پارٹی ماہرین سے معائنہ کروایا جا سکتا ہے۔ جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ آپ ایس بی سی اے کا حصہ نہیں، بطور آزاد ماہر آپ کو کتنے پیسے ملتے ہیں؟
رکن ٹیکنیکل کمیٹی انجینیئر عارف قاسم نے کہا کہ آنے جانے کے لیے 5 ہزار روپے ملتے ہیں۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ایک عمارت کو مخدوش قرار دینے کے صرف 5 ہزار روپے ملتے ہیں؟ یہ آگے سے 50 ہزار پکڑتے ہوں گے۔
ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔
رکن ٹیکنیکل کمیٹی نے کہا کہ 5 ہزار دورہ کرنے کے ملتے ہیں، معائنے کے بعد رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عمارت کا معائنہ کرنے کے لیے ناظر مقرر کیا جائے، اگر ناظر قرار دے دیں کہ عمارت مخدوش ہے تو کیس واپس لے لیں گے، ایس بی سی اے کی کمیٹی بدنیتی پر عمارتوں کو مخدوش قرار دے رہی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی پر اعتراض کی صورت میں آزاد ماہر کی خدمات لی جا سکتی ہیں، آپ لوگ دوبارہ عمارت کا معائنہ کیوں نہیں کر لیتے؟ جس پر ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ عمارت کا دو بار معائنہ کیا جا چکا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس بی سی اے کی رپورٹ میں جو تصاویر ہیں ہماری بلڈنگ کی نہیں ہیں۔
عدالت نے ایس بی سی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی آزاد ماہر سے عمارت کے اسٹرکچر کی جانچ کروائی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ متاثرہ عمارتوں میں یوٹیلیٹی سروسز کو عبوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے، معائنے اور رپورٹ تک ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔
جس پر سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ خطرناک عمارت ہے، ہم ایسے کوئی آرڈر جاری نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے کی نے کہا کہ ملتے ہیں کہ عمارت
پڑھیں:
اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت
— فائل فوٹوانسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے کیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔
اُنہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا۔
اعظم سواتی نے مزید بتایا کہ مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔