تھرفائونڈیشن کی جانب سے18 نوجوانوں کو چائنا بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے پسماندہ علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے 18 نوجوانوں کو تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام کیلئے چائنا بھیجا گیا ہے جہاں وہ ڈپلومہ حاصل کریں گے۔ مذکورہ نوجوان جوکہ جی پی آئی مٹھی میں زیر تعلیم تھے اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جارہی تھی، ان میں سے مجموعی طورپر 38 امیدواروں نے چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ٹیسٹ دیا تھا جن میں سے 18طلبہ نے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان نوجوانوں کو چائنا میں ایک سالہ ٹریننگ کورس پر بھیجا گیا ہے جہاں وہ چائنا کی پنگ ڈنگ شانگ یونیورسٹی میں اپنا کورس مکمل کریں گے، مذکورہ امیدواروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تھر فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر فرحان انصاری، ڈاکٹر مشتاق بگھیو، تجویر سنگھ، جنید انصاری، میمونہ افضل، عرفان جونیجو اور دیگر نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ چین جانے والے طلبہ کے والدین اور فاؤنڈیشن میں زیر تعلیم طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تھر فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر فرحان انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھر فاؤنڈیشن مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکنیکل تعلیم تھر کا روشن مستقبل ہے۔ انہوںنے کہاکہ کئی سال سے تھر فاؤنڈیشن گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ مٹھی بھی اس حوالے سے بھرپور معاونت کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چائنا میں تعلیم کیلئے بھیجے جانے والے تھر کے نوجوان نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے خطے کیلئے امید کی کرن ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھر فاؤنڈیشن نوجوانوں کو
پڑھیں:
برطانیہ: 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افغان نوجوانوں کو سزا سنادی گئی
برطانیہ میں افغانستان سے پناہ کے متلاشی 2 نوعمر افراد کو 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال متاثرہ لڑکی کو لیمنگٹن ٹاؤن سینٹر کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے زمین پر لٹا کر اس پر حملہ کیا، واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا۔
جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
استغاثہ نے عدالت میں بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔
سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لڑکی کی مرضی کے خلاف لے جانے کے بعد افغان باشندے خوفزدہ لڑکی کو جھاڑیوں میں لے گئے اور ریپ کیے جانے سے قبل اسے گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت میں شواہد پیش کرنے کے بعد جج نے دونوں ملزمان کو 9 اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کیا جائےگا۔
17 سالہ ملزمان افغان شہری گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور دونوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔