چیٹ جی پی ٹی کے اکسانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-22
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے جہاں لوگوں کی زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس کے استعمال سے کئی المناک حادثات نے بھی جنم لیا ہیعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس 56 سالہ سفاک بیٹے نے اپنی 83 سالہ
والدہ کا گلا دبا قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد اسٹین ایرک سولبرگ نے خود کو بھی چاقو مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا تاہم خودکشی بعد از قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا تھا۔مقتولہ خاتون کے بھائی بہنوں نے کیلی فورنیا کی عدالت سے رجوع کیا جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا بیٹے کی بگڑتی ذہنی حالت کو چیٹ جی پی ٹی نے اکسایا۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر چیٹ جی پی ٹی پر خودکشی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ مقدمے کی نوعیت کیا بن سکتی ہے۔تفتیش میں پتا چلا کہ ماں کو قتل کرنے والا بیٹا ذہنی اذیت میں مبتلا تھا اور ہر وقت چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا کرتا تھا۔اسٹین ایرک سولبرگ کو وہم ہوگیا تھا کہ اس کی ہر وقت نگرانی کی جارہی ہے اور والدہ کے گھر کی ایک ایک شے اس کی جاسوسی کے لیے رکھی گئی ہے۔اپنے اس وہم پر اْس نے چیٹ جی پی ٹی سے بات کی اور جواب میں وہم کو کم کرنے بجائے چیٹ جی پی ٹی نے شک و شبہات کو مزید تقویت دی۔مزید برآں جب ذہنی امراض کے شکار بیٹے نے الزام لگایا کہ میری ماں مجھے زہر دیکر مارنا چاہتی ہے تو چیٹ جی پی ٹی نے تردید کے بجائے تائید کردی۔اس طرح ایرک سولبرگ کا ذہنی اضطراب، وہم اور شکوک و شبہات بڑھتے چلے گئے یہاں تک کہ اس نے اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔یاد رہے کہ امریکا میں چیٹ جی پی ٹی پر دائر یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے بلکہ ایسے کئی متعدد کیسز زیر تفتیش ہے جس میں اے ا?ئی نے نوجوانوں کو خودکشی کرنے کے طریقے بھی بتائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی
پڑھیں:
ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش، تصویر و نام بھی بتا دیا
پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Arslan Ash (@arslan.ash)
انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔
انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید، محمد آیان، ہمارا خاندان مکمل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کا تعلق لاہور سے ہے، اس سے قبل ان کی ایک 2 سالہ بیٹی ہے۔
انہوں نے 8 برس کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز میں کھیلنا سیکھا اور بعد ازاں بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ارسلان ایش نے رواں سال اگست میں امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے ایوو 2025 کے دوران چھٹی ایوو چیمپئن شپ سیریز (EVO) ٹائٹل جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔