data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت اور سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل والٹ بنانے جارہے ہیں جس کے ذریعے مستحقین میں پیسے کی تقسیم کا نظام مزید شفاف ہوگا۔ ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کراچی کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحقین صرف بی آئی ایس پی کے دفاتر سے سمز لیں، ان سمز کا کوئی معاوضہ نہیں ہے۔ یہ آپ کو بلامعاوضہ دی جائیں گی۔ مارچ میں ان سمز پر قسط کے پیسے آنا شروع ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش ہے کہ بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو عزت، احترام اور آسانی سے وظیفہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ میں ایک کروڑ کے قریب مستحقین کے اکاؤنٹس کھل گئے ہیں اور 25 فیصد سمز تقسیم ہوگئی ہیں۔ وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بی آئی ایس پی کے تحت ایک بینظیر ہنرمند پروگرام تشکیل دے چکے ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہے، جب یہ پروگرام شروع ہوگا تو دیگر ممالک کے ساتھ ایم او یو سائن کریں گے، اپنے بچوں کو وہ ہنر سکھائیں گے جو دوسرے ملکوں میں جاکے ان کے کام آئے اور یہ بچے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت حصہ لے سکیں۔قبل ازیں ڈی جی بی آئی ایس پی سندھ عدنان الحسن نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 25 لاکھ 48 ہزار مستحقین میں رقم تقسیم کی جاتی ہے۔ 138 مقامات پر ڈیجیٹل والٹ کیلیے سمز تقسیم کی جارہی ہیں، اس مرحلے پر مستحق شخص کی اسکریننگ، سم کی انشورنس اور ایکٹیویشن کا کام جاری ہے، اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 958 سمز تقسیم کی جاچکی ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بی ا ئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن