لاہور: سی سی ڈی پولیس کے چار مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور:
سی سی ڈی پولیس کے چار مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے جس میں 6 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم زیرِ حراست ملزم علی اسد کو نشاندہی کے لیے گرین ٹاؤن کے علاقے میں لے گئی۔ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں علی اسد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جو دوران اسپتال منتقلی جانبر نہ ہو سکا۔
سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے نشتر کالونی کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ولی داد اور محسن کے نام سے ہوئی، جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ڈی سول لائنز کی ٹیم نے رنگ روڈ کے قریب ملزمان کو شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت قیصر عرف ڈی سی اور رضا کے نام سے ہوئی۔
ہربنس پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں ملزم انس زخمی ہوا، پولیس نے زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق تمام ہلاک ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کے سی سی ڈی کے قریب
پڑھیں:
وائس چیئرمین سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹا خیبر پختونخوا سے گرفتار
کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے **ڈالمیا شانتی نگر** میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین **فائق خان** سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو **خیبر پختونخوا** سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے **17 مارچ 2025** کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے کی رپورٹ **عزیز بھٹی تھانے** میں درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں، اس واردات کے گواہ **اسمٰعیل** کو بھی ملزمان نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
ملزمان ابتدائی طور پر واقعے کے بعد خیبر پختونخوا میں روپوش ہوگئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کراچی منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی پر مبنی تھا اور مزید تفتیش جاری ہے۔