بھارت میں غیر ملکی ماڈل کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک برازیلین ماڈل خاتون کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے مقامی پولیس اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب خاتون ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی اور ایک آن لائن فوڈ ایپ سے کھانا آرڈر کرنے کے بعد ڈلیوری لینے پہنچی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کھانے کی ڈلیوری کے لیے آنے والے نوجوان نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی۔ خاتون نے فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی شناخت کمار راؤ کے نام سے ہوئی ہے جو ایک مقامی کالج کا طالب علم ہے اور پارٹ ٹائم ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسی دن گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کے خلاف جنسی ہراسانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد شہری حلقوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آن لائن کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی سخت نگرانی کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر ملکی خواتین کے ساتھ ہراسانی کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن کے بعد بین الاقوامی سیاحتی حلقوں میں ملک کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔
ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے 12 سال کے بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی بچوں سے چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے جا کر بد فعلی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ عید گاہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔