وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا،جس نے غلط چالان دیا اس سے30فیصد لیا جائے، تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ کراچی میں ای چالان سسٹم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12 ہزار تک بڑھائی جائے گی جب کہ نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کیلئے ٹریکس سینٹرسے رجوع کرسکتے ہیں، عوامی رہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے30فیصد لیا جائے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد، اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی حیدراباد طارق رزاق دھاریجو نے کہاکہ ای ٹکٹنگ ٹریفک قوانین اور ٹریکس سسٹم کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کررہے ہیں ای ٹکٹنگ قانون پورے سندھ کے لیے ہے جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے آگاہی اور قانون کے ضابطہ میں لاناہے وہ پولیس سہولت سینٹر آٹو بھان روڑ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر کمشنر فیاض حسین عباسی، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے علاوہ پولیس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ طارق رزاق دھاریجو نے کہاکہ قانون پر عمل درآمد
کے بعد ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک جام کو بحال کرانا، پارکنگ ایریا کو دیکھنا اور ایمرجنسی میں شہریوں کی مدد کرنا ہوگا حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا عمل آٹو بھان روڑ ہالہ ناکہ شہباز چوک گدو چوک قاسم چوک سے کیا جائیگا اور پھر انٹر سٹی میں بھی اس پر عملدرآمد کرایا جائیگا تمام نظام کیمرے سے کنٹرول ہوگا اور گاڑیوں پر جرمانے کے چالان کااجراءکراچی سے براہ راست قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے ایڈریس پر بھیجا جائیگا پہلا چالان معاف ہوگا جرمانے کی رقم 14 روز میں ادا کرنے کی صورت میںجرمانہ نصف اور 21 روز گزرنے پر جرمانہ کی رقم ڈبل وصول کی جائیگی ۔ڈی آئی جی نے کہاکہ حیدرآباد کے تمامبس اڈوں کو بہت جلد ختم کردیا جائیگا طارق دھاریجو نے کہاکہ حیدرآباد کے لیے تین نئے سگنلز شہباز چوک، گدو چوک اور قاسم چوک پر سگنلز لگانے کا کام بہت جلد مکمل کرلیا جائیگا ای ٹکٹنگ قانون کے تحت حیدرآباد، ٹھٹھ ،ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الٰہیار پر بھی کام جاری ہے ابتدائی طور پر یہ قانون حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر لاگو کیا گیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ۔

راصب خان اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، ضیاء لنجار
  • ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز کو لیگل نوٹسز جاری
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے