data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )  شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چستی نگر سلمان فارسی مسجد کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتول کی شناخت 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے چہرے پر آنکھ کے اوپر اور نیچے زخم کے نشانات واضح ہیں جس سے خون بھی رس رہا تھا جبکہ ناک سے بھی خون نکلا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ ورثاء کے کہنے پرتحقیقات کو آگئے بڑھائیں گے ۔  ماڑی پور کے علاقے گلبائی سید سرمست شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق و 02 افراد زخمی ہوئے ۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30سالہ راحت ولد سعید الرحمان  اور زخمیوں کی شناخت 34 سالہ شعیب ولد نصیب  اور 20سالہ رحیم اللہ ولد شمس الہدیٰ  کے ناموں سے ہوئی ۔جاں بحق و زخمی ہونے والوں کوسول ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔  مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 10 فقیرکالونی عبداللہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے گولی چلی جس کے نتیجے میں8سالہ بچے رضوان ولد عبدالرحمن  کی جان چلی گئی۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ رضوان اپنی والدہ کے ساتھ خالہ کے گھر جانے کے لئے نکلا اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کو پہلے نجی ہسپتال اور پھر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کر دی گئی۔شارع فیصل تھانے کی حدود ڈرگ روڈ ناتھا خان پل پر ٹریفک حادثے میں  ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے لانڈھی  سے ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں جناح  اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دم توڑ گیا ، متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔موچکو کے علاقے نور شاہ محلہ سے  25 سالہ اریبہ زوجہ امام علی کی لاش ملی ، متعلقہ پولیس کے مطابق مردہ حالت میں اسپتال منتقل کی گئی میڈیکل اسٹاف نے متوفی اریبہ کی طبعی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی حاملہ تھی بر وقت  طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بچہ اور ماں دم توڑ گئے ۔  شریف آباد کے علاقے بی ون ایریا لیاقت آباد کا رہائشی منظور اللہ والا کے الیکٹرک کی جانب سے ڈھائی ڈھائی لاکھ کے چار سے پانچ بل  ملنے پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ متوفی مرنے سے قبل کے الیکڑک کے بلوں کو دیکھ کر پریشان ہوگیا اور اسی ذہنی دباو کے تیجے میں دم توڑ گیا ، متوفی کا گھر جس پر لاکھوں روپے کا بل بھیجا گیا ہے وہ صرف رہائشی 80 گز کا مکان ہے ۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤن نیو کراچی اللہ والی W11 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں اندھی گولی لگنے سے 55 سالہ ریاض ولد یونس زخمی ہوا ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے علاقے کے قریب ایک شخص

پڑھیں:

حیدرآباد، CNG اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی, 5 افراد زخمی

فائل فوٹو

حیدرآباد بائی پاس کے قریب سی این جی اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آگ کے باعث وین مکمل طور جل گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدرآباد بائی پاس کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن میں وین میں گیس بھرنے کے دوران اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ 

اسٹیشن پر موجود ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا، حادثے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • کراچی:خونی حادثات میں بچے اور طالب علم سمیت 3 جاں بحق
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، کوئی ڈرائیور گرفتار نہ ہوسکا
  • کراچی: اسکول جانیوالے طالبعلم عابد کو تیز رفتار ٹینکر نے روند ڈالا
  • کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق
  • رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد افراد ہلاک
  • حیدرآباد، CNG اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی, 5 افراد زخمی
  • پڈعیدن،مختلف واقعات میں بچی سمیت3افراد ہلاک
  • قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار