کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
کراچی:
سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائی وے ناگوری اسٹاپ کے قریب گاڑی اورٹرک کے تصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ سپرہائی وے پر کراچی آتے ہوئے پیش آیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی سپرہائی وے ناگوری کانٹا کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔