تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جھڑپیں جاری‘ 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے باعث 4 لاکھ سے زائدباشندے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھائی وزارتِ دفاع کے ترجمان سوراسن کونگ سیری نے بتایا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جاری سرحدی جھڑپوں کے باعث 7صوبوں میں 4 لاکھ سے زائد تھائی شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ایریا کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بدھ کی صبح 5 بجے سے بریرم، سورن، سیساکت اور اْوبون راتچتھانی کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے، تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں تھائی سرحدی صوبوں میں 800 سے زائد اسکول اور متعدد اسپتال عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان یہ سرحدی تنازع اتوار کی دوپہر دوبارہ شروع ہوا، دونوں ملک ایک دوسرے پر حملے کا آغاز کرنے کا الزام لگا رہے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
رہائشی قوانین مزید سخت، امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا
دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہوگا، غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔
وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم، 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
حکومت امارات نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے تحفظ کیلئے امیگریشن قوانین پر سخت عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔