data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش کے شہر فاس میں 2رہائشی عمارات منہدم ہونے سے 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقے المستقبل میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے سے منسلک 4منزلہ 2عمارتیں اچانک زمین بوس ہوگئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں میں 8خاندان مقیم تھے، جن میں سے اکثر ملبے تلے دب گئے۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں، پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت ساختہ مگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے کر ان کے بدلے میں یوکرینی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں اداروںکے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے سوویت دور کے طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے50 طیارے شامل کر لیے ہیں جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف35 طیاروں کی ترسیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیڑ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ مگ طیارے اپنی سروس لائف کے اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پولش فوج سے ہٹا دیا جائے گا، اور ہم ان کے یوکرین کو منتقلی سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
  • مراکش کے تاریخی شہر ’فاس‘ میں 2 عمارتیں گرنے سے 22 افراد جاں بحق
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • نیویارک : مین ہٹن میں آتشزدگی سے 3 افراد زخمی
  • پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان
  • مراکش میں 2رہائشی عمارتیں گرگئیں: 19افراد جاں بحق، 16زخمی
  • مراکش میں خوفناک حادثہ، دو رہائشی عمارتیں گرگئیں، 19 افراد جاں بحق
  • یونان : کسانوں کے مظاہروں میں شدت ‘پولیس کے ساتھ جھڑپیں
  • روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے